سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار کل سی آر سی، داونگیرے ، کرناٹک کا سنگِ بنیاد رکھیں گے


سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب اے نرائن سوامی اس موقع پر موجود رہیں گے

اندازاً 24.61 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی مجوزہ عمارت میں متعدد خدمات بشمول تخمینہ، تھیریپی علاج خدمات، نفسیات، خصوصی تعلیم، ابتدائی مرحلے کے اقدامات، ہنرمندی کی تربیت، طویل مدتی اور مختصر مدتی تربیتی پروگرام، انتظامیہ، کانفرنس ہال، مہمان خانے وغیرہ کی سہولت ہوگی

اس موقع پر 492 اہل مستفیدین کو مشمولات و آلات، سکھانے اور سیکھنے کے کٹ وغیرہ بھی تقسیم کئے جائیں گے، جن کی قیمت اکتالیس لاکھ 48 ہزار 332 ہوگی

Posted On: 15 APR 2022 5:12PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار 16 اپریل 2022 کو کرناٹک کے داونگیری میں ہنرمندی کے فروغ، بازآبادکاری اور معذورلوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے کمپوزٹ ریجنل سنٹر (سی آر سی) کی نئی عمارت کا غیر روایتی طور پر سنگ بنیاد رکھیں گے۔

 

اس موقع پر جناب اے نارائن سوامی، مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات، جناب جی ایم سدھیشورا، رکنِ پارلیمان، داونگیرے حلقہ، کرناٹک، پروفیسر این لنگنّا، ممبر قانون ساز اسمبلی، مایاکونڈا حلقہ، کرناٹک، جناب راجیو شرما، آئی ایف او ایس، جوائنٹ سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، ایم ایس جے اینڈ ای، حکومتِ ہند، جناب مہنتیش بِلاگی، آئی اے ایس، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، داونگیرے، کرناٹک، جناب بی وی رام کمار، ڈائرکٹر (او ایف ایف جی)، این آئی ای پی آئی ڈی، سکندرآباد اور ڈاکٹر اوما شنکر موہنتی، ڈائرکٹر، کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی)، داونگیری، کرناٹک موجود رہیں گے۔

 

اس تقریب میں 41,48,332 روپے کی مجموعی لاگت سے 492 اہل مستحقین میں ایڈز اور آلات، ٹیچنگ لرننگ میٹریل کٹس تقسیم بھی کی جائیں گی۔

 

فروغِ ہنرمندی، باز آباد کاری اور معذور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے داونگیری میں کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی) کو معذور لوگوں کے بااختیار بنانے کے محکمے، سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت، حکومت ہند نے فروری 2017 میں داونگیرے میں قائم کیا تھا۔ اپنے قیام کے بعد سے 2017 سے 2019 تک سی اار سی ایکعارضی جگہ پر کام کر رہا تھا جو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے الاٹ کردہ پانچ کمروں پر مشتمل تھا۔

 

تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے کرناٹک کی ریاستی حکومت نے ایک دوسرے کیمپس (پہلے کیمپس سے 3 کلومیٹر دور) میں کرائے کے بغیر اضافی 11 کمرے مہیا کئے تھے جہاں تعلیمی سرگرمیاں جا رہی ہیں۔

 

اپنی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے سی آر سی کو اُن معذور لوگوں کی ایک بڑی تعداد تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا تھا جنہیں اس کی طرف سے فراہم کردہ خدمات سے فائدہ اٹھانا تھا۔ ایک مستقل عمارت کی تعمیر کے لئے انسٹی ٹیوٹ نے کرناٹک کی ریاستی حکومت سے زمین الاٹ کرنے کی درخواست کی۔ حکومتِ کرناٹک کی طرف سے وادیناہلّی (4 ایکڑ) اور کوگانورو (7.2 ایکڑ) میں دو مختلف مقامات پر کل 11.2 ایکڑ زمین مفت فراہم کی گئی۔

 

وادیناہلّی گاؤں میں 4 ایکڑ رقبے میں ایک نئی عمارت کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جو شہر کے مرکز سے تقریباً 9 کلومیٹر اور پُنے- بنگلور (پی۔ بی) ہائی وے سے 500 میٹر کے فاصلے پر ہے۔

 

نئی مجوزہ عمارت کی گراونڈ+2 منزلوں میں 24.61 کروڑ روپے کی لاگت سے 5,058.29 مربع میٹرکا وسیع حصّہ ہوگا جو مختلف خدمات بشمول تشخیص، علاج کی خدمات، نفسیات، خصوصی تعلیم، ابتدائی مداخلت، مہارت کی تربیت، طویل مدتی اور مختصر تربیتی پروگرام، انتظامیہ، کانفرنس ہال، ریسپائٹ کیئر، مہمان کے کمرے وغیرہ کے لئے ہوگا۔

 

نئی عمارت میں سب اسٹیشن، فائر فائٹنگ سسٹم، فائر الارم سسٹم، ڈی جی سیٹس، سی سی ٹی وی سسٹم، یو پی ایس، ای پی اے بی ایکس سسٹم، لین نیٹ ورکنگ لوازمات اور ایس ٹی پی کا بھی انتظام ہوگا۔

 

سی آر سی میں قلیل مدتی تربیتی پروگرام، والدین کے تربیتی پروگرام اور بیداری کے پروگراموں جیسی سرگرمیاں انجام دے کر تعلیمی خدمات پیش کی جاتی ہیں۔ یہ سنٹر خصوصی تعلیم (ایش آئی اور آئی ڈی ڈی) میں دو طویل مدتی ڈپلومہ کورسز بھی چلاتا ہے۔ سر دست مرکز میں کل 14 مستقل فیکلٹی/ عملہ کام کر رہے ہیں اور خالی آسامیوں کو پر کرنے کا عمل جاری ہے۔

 

سی آر سی کی طرف سے فراہم کردہ خدمات حسب ذیل ہیں:  ابتدائی شناخت اور مداخلت، پیشہ ورانہ تھراپی، فزیوتھراپی، جسمانی طبی خدمت اور باز آبادکاری، نفسیاتی مداخلت، پروستھیٹکس اورآرتھوٹکس، اسپیچ لینگویج اور سماعت، خصوصی تعلیم، ہنر مندی کی تربیت، پیشہ ورانہ تربیت، معاون آلات کی تقسیم، ٹیچنگ لرننگ اینڈ کمیونیکیشنمیٹیریل، سوشل ورک، پلیسمنٹ، آؤٹ ریچ سروسز، انسانی وسائل کا فروغ، تحقیق اور ترقی، ریاست کرناٹک کیلئے سی آر سی، داونگیرے کے ذریعے کرن مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن، جسمانی معذوری سے متعلق معاون آلات کی باقاعدہ تقسیم سماجی تربیتی آلات، سماجی کاموں کی تقسیم، ذہنی معذورین کے لئے ٹیچنگ اینڈ لرننگ میٹریل کٹس، سماعت سے محروم لوگوں کے لئے اے ڈی آئی پی  اسکیم کے تحت بی ٹی ای  ہیئرنگ ایڈز۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک  ا

U NO 4313



(Release ID: 1817127) Visitor Counter : 111