نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے ملک کے عوام کو بیساکھی، وِشو، پُتھنڈو، مسادی، ویشا کھادی اور بہگ بیہو کے موقع پر مبارکباد دی

Posted On: 13 APR 2022 6:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی:13؍اپریل2022:

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے عوام کو بیساکھی، وِشو، پُتھنڈو، مسادی، ویشا کھادی اور بوہاگ بیہو کے آنے والے تہواروں کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ۔

پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

میں بیساکھی، وِشو، پتھنڈو، مسادی، ویشا کھادی اور بوہاگ  بیہو کے مبارک موقع پر اپنے ملک کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

روایتی طور سے فصل کے موسم سے جڑے یہ تہوار فطرت کی زندگی اور خوشحالی کا جشن مناتے ہیں۔یہ ہندوستانی ثقافت کی خوشحالی اور تکسیریت کی نمائندگی بھی کرتے ہیں اور فطرت و تمام زندہ چیزوں کے ساتھ تال میل اور ایک ساتھ رہنے کے ہماری تہذیب پر مبنی قدروں کا سچا عکس ہیں۔

یہ تہوار ہمارے ملک میں امن ، خیر سگالی اور خوشحالی و مسرت لائے، یہی میری نیک خواہش ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

  (U: 4257)

 


(Release ID: 1816565) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Tamil