صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
مہا ویر جینتی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد
Posted On:
13 APR 2022 5:13PM by PIB Delhi
ہندوستان کے صدر جناب رام ناتھ کووند نے مہاویر جینتی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے:
”مہا ویر جینتی کے پر مسرت موقع پر، میں تمام ہم وطنوں، خاص طور پر جین برادری کو اپنی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
بھگوان مہاویر نے اہنسا (عدم تشدد)، ستیہ (سچائی)، آستیے (چوری نہ کرنا)، برہما چاریہ (عفت) اور اپری گرہ (غیر ملکیت) کا مشاہدہ کرکے روحانی آزادی کا راستہ دکھایا۔ انھوں نے ایک متوازن انسانی زندگی گزارنے کی بنیاد کے طور پر ترک اور تحمل، محبت اور ہمدردی اور شائستگی اور راستبازی کا درس دیا۔
اس موقع پر، آئیے ہم سب معاشرے میں عدم تشدد کو فروغ دینے اور ہر قسم کی سماجی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے کام کرنے کا عہد کریں۔“
**************
ش ح۔ ف ش ع- ج
U: 4244
(Release ID: 1816547)
Visitor Counter : 142