وزارت دفاع
بھارتیہ فضائیہ نےآتم نربھر بھارت کے لیے مقامی بنانے کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے آئی آئی ٹی مدراس کے ساتھ مفاہمتی قرارداد پر دستخط کیے
Posted On:
13 APR 2022 1:04PM by PIB Delhi
بھارتی فضائیہ اور آئی آئی ٹی مدراس نے 13 اپریل 2022 کو آئی اے ایف کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو پورا کرنے کی غرض سے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامے پر ایئر کموڈور ایس بہوجا، کمانڈ انجینئرنگ آفیسر (سسٹمز)، ہیڈ کوارٹر منٹیننس کمانڈ، آئی اے ایف اور پروفیسر ایچ ایس این مورتی، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایرو اسپیس انجینئرنگ آئی آئی ٹی مدراس نے ایئر فورس اسٹیشن، تغلق آباد، دہلی میں دستخط کئے۔

آئی اے ایف اور آئی آئی ٹی مدراس کے درمیان مشترکہ شراکت داری کا مقصد 'آتم نربھر بھارت' کے حصول کے لیے آئی اے ایف کے مقامی بنانے کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔ مفاہمت نامے کے دائرہ کار کے تحت، آئی اے ایف نے ٹیکنالوجی کی ترقی اور مختلف ہتھیاروں کے نظاموں کو برقرار رکھنے کے لیے مقامی حل تلاش کرنے والے کلیدی فوکس والے شعبوں کی نشاندہی کی ہے۔آئی آئی ٹی مدراس تحقیق کے ذریعے کارآمد ہونے سے متعلق مطالعہ اور پروٹوٹائپ ڈیولپمنٹ کے لیے باضابطہ مشاورت فراہم کرے گی۔
آئی آئی ٹی مدراس آئی اے ایف کے ساتھ شراکت داری میں منٹیننس کمانڈ آئی اے ایف کے بیس ریپئر ڈپوز (بی آر ڈیز) کی طرف سے نگہداشت کی صلاحیت کو بڑھانے، فرسودہ بندوبست اور 'خود انحصاری' کے حصول کی سمت میں مقامی بنانے کی کوششوں میں نمایاں تعاون کرے گی۔
*************
ش ح- ف ا– ف ر
U. No.4234
(Release ID: 1816317)
Visitor Counter : 151