مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
جناب ہردیپ سنگھ پوری کی صدارت میں آر ای آر اےکے تحت تشکیل مرکزی مشاورتی کونسل کی میٹنگ ہوئی
مرکزی وزیر نے مکان خریداروں کے مفادات کے تحفظ اور ریئل اسٹیٹ شعبےمیں مسلسل شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لئے بھارت سرکار کے عزم کا اعادہ کیا
Posted On:
12 APR 2022 8:34PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کی صدارت میں آج ریئر اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ایکٹ 2016 (ریرا) کے تحت تشکیل دی گئی مرکزی مشاورتی کونسل (سی اے سی) کی تیسری میٹنگ ہوئی ۔ کونسل کے غوروخوض کو وزارت کے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لائیو اسٹریم کیا گیا۔
سی اے سی نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کے ذریعہ ریرا کے نفاذ کی صورتحال سے متعلق امور پر غور ووخوض کیا۔ ساتھ ہی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ وضع کردہ ضابطوںمیں ترمیم، اس کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ریرا کو مضبوط کرنے، پروجیکٹوں کے ڈھانچہ جاتی تحفظ اور پرانے رکے ہوئے منصوبوں کوپورا کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی کی تفصیلی بات چیت کے بعد درج ذیل فیصلے کئے گئے:
- کونسل کی میٹنگ سال میں کم از کم ایک بار منعقد کی جائے گی۔
- ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری کی صدارت میں 6 ماہ میں ایک بار متعلقہ فریقو ں کی سب گروپ کی میٹنگ ہوگی۔
- ملک بھر میں ریگولیٹری اتھارٹیز اور اپیلی ٹریبونل قائم کرکے ریراقانون کے مطابق قدم اٹھانے کےلئےپہل کی جائے گی۔
- ریگولیٹری اتھارٹیز/ ایڈجوڈیکیٹنگ آفیسر کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات جیسے ریفنڈ، جرمانہ، معاوضہ وغیرہ سےمتعلق احکامات کو نافذ نہ کرنے کی وجوہات کی جانچ کی جائے گی۔
- پروجیکٹوں کے ڈھانچہ جاتی تحفظ کے سلسلے میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈیولپمنٹ اتھارٹیزمکمل سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دیتے وقت سائٹ انجینئر اور بلڈر سے ڈھانچہ جاتی تحفظ کا سرٹیفکیٹ مانگ سکتی ہیں۔ آنے والے پروجیکٹوں کے سلسلے میں معاملہ کو ریاستی حکومتوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
- پرانے رکے ہوئے پروجیکٹوں کے مختلف پہلوؤں کو دیکھنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے ، یہ تجویز پیش کرے گی کہ مستقبل میں کیا اقدامات کئے جائیں جس سے گھر خریداروں کو ان کے بک کئے گئےگھر کی چابی کاحصول یقینی بنایا جاسکے۔
- ملک بھر کے ریئل اسٹیٹ ایجنٹوں کےرجسٹریشن کو اصولی طور پر منظوری دی گئی تھی۔ اس سلسلے میں اور اس کے لیے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے ریاستوں کے سامنے معاملہ اٹھایا جائے گا۔
- ریئل اسٹیٹ شعبے سے متعلق اہم امور پر غور و خوض کرنے کے لئے سبھی فریقوں کے ساتھ ایم او ایچ یو اے کے ذریعہ ایک روزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ریرا کے موثر نفاذ کے توسط سے مکان خریدنے والوں کے مفادات کے تحفظ اور ریئل اسٹیٹ شعبےمیں مسلسل شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لئے بھارت سرکارکےعزم اور عہدبستگی کااعادہ کیا۔
*************
ش ح- ف ا– ف ر
U. No.4226
(Release ID: 1816275)
Visitor Counter : 144