وزارت دفاع

دیوگھر میں بھارتی فضائیہ کی بچاؤ کی کارروائیاں اختتام پذیر

Posted On: 12 APR 2022 6:02PM by PIB Delhi

بھارتی فضائیہ نے این ڈی آر ایف، مقامی انتظامیہ اور فوج کے ساتھ قریبی ہم آہنگی سے آج جھارکھنڈ کے دیوگھر ضلع میں ٹرائیکوٹ ہلز روپ وے سروس سے پھنسے ہوئے 35 افراد کی بازیابی مکمل کی۔ بھارتی فضائیہ نے اس کوشش کے لیے 26 گھنٹے سے زیادہ پرواز کرنے کے لیے دو ایم آئی-17 وی 5، ایک ایم آئی-17، ایک ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) اور ایک چیتا کا استعمال کیا۔ 11 اپریل 2022 کو علی الصبح شامل ہونے کے بعد بھارتی فضائیہ نے آپریشن کی تیاریوں کے لیے ابتدائی جائزہ لیا جس میں منفرد چیلنج تھے۔

اس دستے میں بھارتی فضائیہ کے پانچ گرود کمانڈوز بھی شامل تھے جنھیں کیبل کارٹ کی پھنسی ہوئی ٹرالیوں پر چڑھنے کا مشکل کام درپیش تھا جبکہ ہیلی کاپٹر کی ونچ کیبل سے منسلک ہونا، باہر سے اس تک رسائی حاصل کرنا، ہر زندہ بچ جانے والے شخص کو انفرادی طور پر اسٹریپ کرنا اور انہیں اوپر منڈلاتے ہیلی کاپٹر میں داخل کرانا جیسے چیلنج تھے۔ چھوٹے بچوں کو خود گروڑ ہیلی کاپٹر تک لے جایا گیا۔ ہیلی کاپٹر کے عملے کو خود اپنے چیلنجوں کا سامنا تھا جہاں انہیں پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں کے حالات میں عملی طور پر کوئی بصری حوالہ نہ ہونے کی وجہ سے مستقل منڈلانا پڑا۔ عملہ اپنے کام کو انجام دینے کے لیے ایک ٹرالی سے اگلی ٹرالی میں گیا جو عملے کے لیے بھی اتنا ہی خطرے سے بھرپور تھا جتنا اس حادثے میں بچ جانے والوں کے لیے تھا۔

دو روز تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں دو بدقسمت واقعات بھی پیش آئے جن میں انتہائی کوششوں کے باوجود بچاؤ کی کارروائی کی مشکل نوعیت کی بنا پر بچ جانے والوں کو بحفاظت نہیں نکالا جا سکا۔ بھارتی فضائیہ کو ان دونوں افراد کی جانوں کے ضیاع پر گہرا افسوس ہے اور ان کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ بھارتی فضائیہ ہمیشہ اور ہر بار ہمارے شہریوں کو مدد اور راحت فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(1)TKZJ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(2)VGO2.jpeg

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 4104

 

 



(Release ID: 1816199) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Tamil