وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ناگا لینڈ میں شہری ترقی کو مہمیز کرنے کے لئے اے ڈی بی کی مالی امداد

Posted On: 12 APR 2022 3:33PM by PIB Delhi

حکومت ہند اور ایشیائی ترقی بینک نے آج ناگالینڈ میں 16 ضلع ہیڈکوارٹر شہروں (ڈی ایچ ٹی)میں موسم کے عین مطابق شہری بنیادی ڈھانچے کو ڈیزائن کرنے ، ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط کرنے اور نگر پالیکا وسائل جمع کرنے میں بہتری لانے کے لئے دو ملین ڈالر کے پروجیکٹ تیاری مالی مدد (پی آر ایف)قرض پر دستخط کئے۔

مجوزہ ناگالینڈ شہری بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی پروجیکٹ کے لئے پی آر ایف پر حکومت ہند کی طرف سے وزارت مالیات کے محکمہ اقتصادی امور کے اَپر سیکریٹری جناب رجت کمار مشرا  اور اے ڈی بی کی جانب سے ہندوستان ریزینڈنٹ مشن کے کنٹری ہیڈ جناب تاکیو کونِشی نے دستخط کئے ۔

 معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد  جناب مشرا نے کہا کہ یہ سہولت آئندہ پروجیکٹ کے لئے اہم ابتدائی سرگرمیوں کی حمایت کرے گی۔ مجوزہ پروجیکٹ ناگالینڈ میں شہری بنیادی ڈھانچہ اور خدمات میں بہتری کے مقصد سے شروع کیا جائے گا، تاکہ ریاست کو اپنی اقتصادی صلاحیت حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لئے عہد بند ہے۔

جناب کونِشی  نے کہا’’اے ڈی بی کے ذریعے دی گئی مالی مدد شہری علاقے کی حکمت عملی تیا رکرنے، معقولیت کے ضمن میں مطالعہ کرنے اور منتخب شدہ ذیلی پروجیکٹوں کے وسیع انجینئرنگ ڈیزائن کے توسط سے مجوزہ پروجیکٹ کی بہتر تیاری کو یقینی بنائے گی، اس سے پروجیکٹ پر عمل آوری ، وسائل  جٹانے اور اصلاح لانے کے ضمن میں ریاستی سطح کی ایجنسیوں کی صلاحیت سازی کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔‘‘

ناگالینڈ کے قصبے اور شہر موسمیاتی تبدیلی، بنیادی سہولتوں کی کمی، خراب کنکٹی وٹی ، جیسی طویل مدتی چنوتیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ شہری علاقے کے آس پا س کے اہم آمد و رفت کے راستے  مانسون کے دوران زمین کھسکنے سے بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ بارش کے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے سے شہری سڑکوں کی حالت خستہ ہے۔زیادہ تر شہروں میں پانی کی زبردست کمی ہے اور دینا پور کو چھوڑ کر شہروں میں سیوریج یا سپٹیج انتظامی نظام ناکافی ہے۔ یہ تمام ایشوز ریاست کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

پی آر ایف قرض 16ڈی ٹی ایچ میں پانی سپلائی ، صاف صفائی ، ٹھوس فضلہ کے نظم اور شہری سڑکوں کو ڈیزائن کرنے میں مدد کرے گا، جو موسم کے عین مطابق ہوں گے اور جس سے غریب اور کمزور لوگوں کو رسائی کی بہتر سہولت ملے گی۔ ریاستی ایجنسیوں کی صلاحیت سازی سے شہری مقامی اداروں (یو ایل بی)کو خود وسائل اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی اور مجوزہ پروجیکٹ کو لاگو کرنے و علاقہ وار ادارہ جاتی اصلاح شروع کرنے سے جڑی ان کی تیاری میں بہتری آئے گی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

                                                                                                                                      (U: 4198)


(Release ID: 1816198) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Manipuri