وزارت سیاحت
جناب جی کشن ریڈی نے امرت سماگم کانفرنس کے افتتاحی دن اتسو پورٹل کا افتتاح کیا
اتسو پورٹل کا مقصد دنیا بھر میں مشہور سیاحتی مقامات کے طور پر ملک کے مختلف علاقوں کو فروغ دینے کے لیے بھارت بھر میں تمام تقریبات، تہواروں اور لائیو درشنوں کو پیش کرنا ہے
Posted On:
12 APR 2022 6:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 اپریل 2022:
سیاحت و ثقافت اور شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے 12 اور 13 اپریل کو نئی دہلی میں منعقد کی جانے والی امرت سماگم کانفرنس کا افتتاح کیا۔ 2 روزہ امرت سماگم کانفرنس کے افتتاحی دن جناب جی کشن ریڈی نے اتسو پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیاحت کے ڈی جی، جناب اروند سنگھ؛ ڈی جی کملا وردھن راؤ؛ اے ڈی جی سیاحت محترمہ روپیندر برار اور سیاحت کی وزارت کے دیگر اہل کار بھی موجود تھے۔
وزارت سیاحت کی جانب سے شروع کی گئی ڈیجیٹل پہل اتسو پورٹل ویب سائٹ کا مقصد دنیا بھر میں مشہور سیاحتی مقامات کے طور پر ملک کے مختلف علاقوں کو فروغ دینے کے لیے بھارت بھر میں تمام تقریبات، تہواروں اور براہ راست درشنوں کو پیش کرنا ہے۔ اس کا مقصد عالمی پلیٹ فارم پر بھارت کے واقعات اور تہواروں کے مختلف عناصر، تاریخوں اور تفصیلات کی نمائش کرنا اور سیاحوں کو بصری طور پر دلکش تصاویر اور تقریبات سے تصاویر کی شکل میں ڈیجیٹل تجربات فراہم کرکے سیاحت سے آگاہی، کشش اور مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔ مزید برآں، اس کا مقصد عقیدت مندوں اور مسافروں کو بھارت کے کچھ معروف مذہبی مقامات کے نظاروں کا تجربہ کرنے اور لائیو درشن کی شکل میں دیکھنے کا موقع دینا بھی ہے۔
اتسو پورٹل میں سرکاری سوشل میڈیا لنکس، آفیشل ویب سائٹس، بروشرز، آرگنائزنگ کمیٹی کی رابطہ تفصیلات اور ایئر، ریل اور روڈ ویز کے ذریعے آسانی سے منزل تک پہنچنے کے طریقے کی تفصیلات بھی ہوں گی اور اس طرح سیاحوں کے ساتھ بہتر رابطہ قائم کیا جائے گا اور زائرین کو ان منزلوں کے سفر کی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔
آرٹ اور ثقافت، روحانیت، موسیقی، موسم، کھانے، رقص، کھیل اور مہم جوئی، فصل اور ایکسپو اور نمائشوں جیسے مختلف زمروں کے تحت ویب سائٹ پر تجربے پر مبنی مواد فراہم کیا گیا ہے۔ ایک سیکشن میں بھارت میں منائے جانے والے بڑے تہواروں کی فہرست دی گئی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ بین الاقوامی اور گھریلو مسافر ان تہواروں کے لیے اپنے دوروں کی منصوبہ بندی پہلے سے کرسکیں۔ اس ویب سائٹ کا مقصد سیاحت کے بارے میں آگاہی، کشش بڑھانے اور سفر کے مواقع کو کئی گنا بڑھانے والے زبردست، متعلقہ اور سیاق و سباق کے حامل ڈیجیٹل تجربات کے ساتھ مسافروں کی مدد کرکے عالمی میدان میں تہواروں کی سرزمین بھارت کی خوبصورتی کو ظاہر کرنا ہے۔ اب یہ ویب سائٹ تفصیلی کشش کے ساتھ ساتھ 28 ریاستوں اور 9 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 80 سے زائد تقریبات، تہواروں اور براہ راست درشنوں کے بارے میں معلومات سے بھرپور ہے۔ ویب سائٹ ڈائنیمک اور مسلسل آنے والے تمام تقریبات، تہواروں اور نمائشوں کے بارے میں اضافی نئی معلومات کے ساتھ روز بروز اپڈیٹ ہو رہی ہے۔
وزارت نے 25 جنوری کو قومی یوم سیاحت کے موقع پر اے کے اے ایم پر وقف سیاحتی مقامات کے موضوع پر ایک ڈیجیٹل کیلنڈر بھی جاری کیا تھا۔
کانفرنس کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محترمہ روپندر برار نے آزادی کا امروت مہوتسو کے تحت وزارت سیاحت کی جانب سے کیے گئے پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ آزادی کا امروت مہوتسو کے بنیادی پیغام کو پھیلانے کے لیے ایک متاثر کن اور وسیع تر رسائی پیدا کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ سرگرمیوں کی ہم آہنگی ضروری ہے۔ وزارت سیاحت نے 12 مارچ 2021 سے اے کے اے ایم کے تحت بھارت بھر میں کی جانے والی تمام سرگرمیوں کی نمائش کی۔ اس نے بھارت بھر میں مجوزہ 75 مقامات کو بھی ساجھا کیا جہاں آنے والے مہینوں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ زور عوامی شرکت پر ہوگا۔ ریاستی حکومتوں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ وزارت کے بھارت کے علاوہ اپنے 75 مقامات کا انتخاب کریں۔
بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بڑھانے کے لیے وزارت نے 2021-22 کے دوران کل 112.25 کروڑ روپے کی مالیت کے 03 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے جس کا مقصد پرشاد اسکیم کے تحت شناخت شدہ درشن اور ورثہ مقامات کی مربوط ترقی ہے۔ وزارت کا زور مزید بہت سے مذہبی مقامات پر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہوگا تاکہ زائرین کو فائدہ پہنچے۔ اس سے مزید بہت سے مقامات کا احاطہ کیا جا سکے گا۔
وزارت نے حال ہی میں سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0کے طور پر بھی بہتر بنایا ہے۔ مقامات کی ذمہ دارانہ اور پائیدار ترقی کے لیے نئی اسکیم کے تحت مقام اور سیاحوں پر مرکوز اپروچ کا تصور کیا گیا ہے۔
یوگا کے عالمی دن 2022 کے جشن کے موقع پر ریاستی حکومتوں کے ساتھ 75 مقامات کی فہرست ساجھا کی گئی ہے۔ تقریبات میں اسکولوں / کالجوں / یونیورسٹیوں / انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
تقریب کے دوران ایڈیشنل سکریٹری جناب راکیش ورما نے قومی سیاحت پالیسی کا مسودہ بھی پیش کیا جس میں ڈیجیٹل مداخلتوں اور پائیدار اور گرین ٹورزم کے طریقوں کو اپنانے توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
***
(ش ح - ع ا- ع ر)
U. No. 4103
(Release ID: 1816197)
Visitor Counter : 223