شہری ہوابازی کی وزارت

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے ہندوستان میں تیار کردہ  ڈورنیئر


 ایئر کرافٹ کو اولین پرواز کی جھنڈی دکھائی

ہندوستان ایرونوٹِکس لمیٹیڈ کے ڈو-228 سے ڈبروگڑھ- پاسی گھاٹ- لیلاباڑی کو جوڑا جائے گا

شہری ہوا بازی کی وزارت شمال مشرق پر خصوصی توجہ دیتی ہے: جناب سندھیا

تیزو، زیرو، میچوکا، ٹوٹنگ اور وجے نگر کو فضائی راستے سے جلد ہی جوڑا جائے گا

Posted On: 12 APR 2022 5:34PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اور اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے آج شمال مشرق کے ہوائی اڈوں اور ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈز (اےایل جیز) کو جوڑنے کے لئے ہندوستان میں تیار کردہ  ہندوستان ایرونوٹِکس لیمیٹیڈ کے ڈورنیئر ڈو-228 کو پہلیپرواز کی ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ پرواز آسام کے ڈبروگڑھ سے اروناچل پردیش کے پاسی گھاٹ اور پھر آسام کے لیلاباڑی تک چلائی جائے گی۔

اس تقریب میں قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو،​​اروناچل پردیش کی حکومت کے چیف سکریٹری جناب نریش کمار، اروناچل پردیش کے وزیر (شہری ہوا بازی) جناب نکوپ نالو، اروناچل پردیش کے وزیر صحت جناب گوروک پورڈونگ، اروناچل ایسٹ کے ممبر پارلیمنٹ جناب تاپیرگاؤ، جناب راجیو بنسل، سکریٹری، شہری وزارتِ شہری ہوابازی، جناب سوپنل ایم نائر، سکریٹری (شہری ہوا بازی)، حکومتِ اروناچل پردیش، جناب آر مادھاون، سی ایم ڈی۔ ایچ اے ایل، جناب سنجیو کمار، چیئرمین، اے اے آئی، محترمہ اوشا پادھی، جوائنٹ سکریٹری اور  جناب امبر دوبے، شہری ہوابازی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری، سی ایم ڈی، الائنس ایئر جناب وکرم دیو دت اور اروناچل پردیش کی ریاستی حکومت، الائنس ایئر، ایچ اے ایل، انڈین ایئر فورس اور ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا  کے دیگر معززین نے شرکت کی۔

الائنس ایئر نے جو ایک پبلک سیکٹر ایئر لائن کمپنی ہے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل ) کے ساتھ  جو وزارت دفاع کے تحت سرکاری زمرے کی ایک مرکزییونٹ ہے مفاہمت کی ایکیادداشت پر دستخط کئے تھے۔ مقصد ہندوستانی ساختہ ڈورنیئر طیارہ اُڑانا تھا، جسے ہندوستان ائیر کرافٹ کہا جاتا ہے۔ یہ اقدام ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن "آتم نربھر بھارت" کے رُخ پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی الائنس ایئر کو شہری ہوابازی کے لئے ہندوستانی ساختہ طیارے اڑانے والی پہلی کمرشل ایئر لائن بننے کا شرف مل گیا۔

ہندوستانی ساختہ ڈو-228 کو مرحلہ وار میدانِ عمل میں لایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 2 ہندوستانی ہوائی جہاز تیزو، پاسی گھاٹ اور زیرو کو جوڑنے کے لئے ڈبرو گڑھ میں تعینات ہوں گے۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں میچوکا، ٹوٹنگ اور وجئے نگر کو جوڑنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ آنے والے 15 دنوں میں ایئر لائن تیزو کو جوڑ دے گی۔ اس کے بعد 30 دنوں میں زیرو سے فضائی رابطہ شروع ہو جائے گا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب سندھیا نے کہا کہ گزشتہ 70 برسوں میں جہاں 74 ہوائی اڈے تیار کئے گئے تھے وہیں گزشتہ 7 برسوں میں ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں ہم نے 66 نئے ہوائی اڈے قائم کئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کل 140 ہوائی اڈے سر گرمِ عمل ہیں۔ شمال مشرق میں سرگرم ہوائی اڈے 9 ہوا کرتے تھے لیکن  پچھلے 7 برسوں میں 15 ہوائی اڈے قائم کئے جا چکے ہیں۔

شمال مشرق کے لئے شہری ہوابازی کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ اروناچل پردیش میں 6 مہینوں میں ہولونگی کے مقام پر ایک نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈے کا افتتاح کیا جائے گا جس کے لئے 645.63 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ تیزو میں ہوائی اڈے کا معیار بلند کرنے کے لئے 67 کروڑ مختص کئے گئے ہیں اور کام چل رہا ہے۔ شمال مشرقی خطے میں مارچ 2024 تک فضائی رابطہ اور ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لئے وزارت نے  500 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ اس 500 کروڑ روپے میں سے تقریباً 227 کروڑ روپے اروناچل پردیش میں اے ایل جیز اور ہوائی رابطہ کی ترقی کے لئے مختص کئے گئے ہیں جو مجموعی بجٹ کا 50 فیصد  ہے۔ امپھال میں ہوائی اڈے کا معیار 499 کروڑ روپے کے مختص بجٹ  کے ساتھ بلند کیا جائے گا جہاں ایک نئی انٹیگریٹڈ ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر اور دیگر متعلقہ کام شروع کئے جائیں گے۔ اگرتلہ ہوائی اڈے پر ایک نئی انٹیگریٹڈ ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر  438.28 کروڑ روپے کی بجٹ امداد سے ابھی مکمل ہوئی ہے۔ اگرتلہ ہوائی اڈے پر رن ​​وے،ٹیکسی وے اور ایک ملحقہ باغ کی تیاری پر مزید 120 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ آسام کے ڈبروگڑھ میں 55.54 کروڑ روپے سے ہوائی اڈے کے رن وے کو دوبارہ بچھانے کا کام شروع ہوا ہے۔ ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے میں ہونے والی ان تمام اضافوں سے شمال مشرقی خطے میں ہوائی رابطہ کو تقویت ملے گی۔ اس کے علاوہ اُڑے دیش کا عام ناگرک اسکیم کے تحت شمال مشرقی خطے میں 182 کروڑ روپے سے  تقریباً 18 ہوائی پٹیاں، ہیلی پورٹ/ ہیلی پیڈ، واٹر ایروڈوم بھی بنائے جا رہے ہیں۔ حکومت ہند کیطرف سے شہری ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اس کا معیار بلند کرنے کے لئے شمال مشرق میں مجموعی طور پر 2,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اُڑے دیش کا عام ناگرک اسکیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اُڑان اسکیم کے تحت 415 سمتوں کو فعال کیا گیا ہے اور 91 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت 1 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ پروازیں ہو رہی ہیں۔

اے ٹی ایف (ایوی ایشن ٹربائن فیول) پر ویلو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) میں کمی کے بارے میں وزیرموصوف نے بتایا کہ اروناچل پردیش کی ریاستی حکومت نے بھی اے ٹی ایف (ایوی ایشن ٹربائن فیول) پر ویٹ کو 20 فی صد سے کم کر کے 1فی صد کر دیا ہے۔ ایسا وزیر اعلیٰ جناب پیما کھانڈو کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے۔

شمال مشرقی خطے (این ای آر) کی ترقی نہ صرف اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے بلکہ یہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا ایک حصہ بھی ہے۔ شمال مشرقی خطے میں رابطہ بہت ضروری ہے اور بہت سی جگہوں پر ہوائی نقل و حمل لوگوں کی نقل و حرکت اور مال برداری کے لئے لائف لائن ہے۔ اُڑے دیش کا عام ناگرک جو علاقائی رابطہ اسکیم (آر سی ایس) ہے، اس اسکیم کے تحت شہری ہوا بازی کی وزارت  نے شمال مشرقی خطے کی ترجیحی علاقے کے طور پر شناخت کی ہے۔ اس سے شمال مشرقی خطے کے لئے انٹر اور انٹرا کنیکٹوٹی کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ اس رُخ پر نئے ہوائی اڈے تیار ہو رہے ہیں اور پرانے ہوائی اڈوں کا معیار بلند کیا جا رہا ہے۔ پہاڑی علاقوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اُڑان اسکیم کے تحت کنیکٹیویٹی کیلئے ہیلی کاپٹر آپریشنز پر توجہ دی گئی ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے شمال مشرقی خطے کی بے پناہ صلاحیت کو سیاحت، ایڈونچر اسپورٹس اور معاشی سرگرمیوں کے لحاظ سے فروغ ملے گا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1816155) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil