جل شکتی وزارت
آبپاشی کے پروجیکٹ کو قومی پروجیکٹ قرار دیئے جانے کے لئے ضابطہ
Posted On:
07 APR 2022 5:27PM by PIB Delhi
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویسور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اس وزات کی طرف سے شروع کئے جارہے قومی پروجیکٹوں کے تحت کسی پروجیکٹ کی شمولیت کےلئے اہلیت کے ضابطے حسب ذیل ہیں۔
*بین الاقوامی پروجیکٹس جہاں ایک سمجھوتے کے ذریعہ ہندوستان میں پانی کا استعمال ضروری ہے ۔ جہاں پروجیکٹ کی منصوبہ بندی اور جلد تکمیل ضروری ہے ، ملک کے مفاد میں ہے۔
یا
*بین ریاستی پروجیکٹس جو، دریا کو ایک دوسرے سے جوڑنےسمیت بجلی کی پیداوار کےمختلف پہلوؤں ، باز آباد کاری ، لاگت کی ساجھے داری سے متعلق بین ریاستی امور کے حل نہ ہونے کی وجہ سے التو ا میں ہیں۔
دو لاکھ ہیکٹئر کی آبپاشی کی اضافی صلاحیت کے ساتھ اندرون ریاست پروجیکٹس اور پانی کی حصے داری سے متعلق کسی تنازعے کے بغیر اور جہاں ہائیڈرولوجی قائم ہے۔
یا
*توسیع ، تجدید کاری ا ور جدید کاری (ای آر ایم) پروجیکٹس جن میں دو لاکھ ہیکٹئر کی آبپاشی کی صلاحیت اور توسیع کی گنجائش ہے۔
البتہ ، این پی اسکیم کے تحت ایک پروجیکٹ کی محض اہلیت اس کی شمولیت کے لئے حق دار نہیں ہے۔ شمولیت، آبپاشی فلڈ کنٹرول اور ڈی اور ڈبلیو آر ، آر ڈی اور جی آر کثیر مقصدی پروجیکٹوں سے متعلق مشاورتی کمیٹی کی منظوری پر منحصر ہے۔ وضع کئےگئے طریقہ کار کے مطابق اعلی اختیاری قائمہ کمیٹی کی طرف سے سفارشات ، سرمایہ کاری کلیئرننس، فنڈ کی دستیاب کے ساتھ ساتھ حکومت کی ترجیحات وغیرہ۔
این پی اسکیم کے تحت امداد کی شکل میں مرکزی امداد پروجیکٹ کے بچے ہوئے کاموں کے جز پر دی جاتی ہے۔
************
ش ح۔ ح ا ۔ ج
UNO-4180
(Release ID: 1815936)
Visitor Counter : 130