بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
آبی گزرگاہیں ،شمال مشرق میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گی:جناب سربانند سونووال
Posted On:
11 APR 2022 4:38PM by PIB Delhi
بندرگاہوں ،جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا ہے کہ آبی گزرگاہیں ،ملک کے شمال مشرقی خطے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گی۔آسام کے ڈبرو گڑھ میں منعقد آبی گزر گاہ کانفرنس میں نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود مختار ہندوستان کے نظریے کے تحت ایک آبی گزرگاہیں ایکوسسٹم کو تیار کیا جارہا ہے ،جو ہندوستان کو پڑوسی ملکوں سے جوڑے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گی۔
آبی گزرگاہ کانفرنس،آج شہر کے دورے پر آئے صنعتی شعبہ کے نمائندوں اور پالیسی سازوں کےلئے شروع کی گئی۔پروگرام کے دوران چھ ایم او یو پر دستخط کئے جانے کی امید ہے ۔اس کے علاوہ،نمائش میں 40 سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
ان لینڈ واٹرویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی)نے آبی گزرگاہوں کے شعبے کی صلاحیت کو ظاہر کرنے اور اپنے پروجیکٹوں کی نمائش کے لیے ایک تھیم پویلین قائم کیا ہے۔ مزید برآں، نمائش میں ایک وقف نیدرلینڈ کنٹری پویلین بھی قائم کیا گیا ہے، جس میں متعدد ڈچ کمپنیاں آبی گزرگاہوں کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کی نمائش کر رہی ہیں۔ ایل اینڈ ٹی، برہمپترا کریکرز اینڈ پولیمر لمیٹڈ (بی سی پی ایل)، آئی ٹی ڈی سیمنٹیشن وغیرہ جیسی کمپنیاں بھی نمائش میں حصہ لے رہی ہیں۔
کانفرنس کے دوران مقامی کمپنیوں کو آسام کی دستکاری،چائے اور کاری گروں کو اپنی مصنوعات پیش کرنے کےلئے پلیٹ فارم دیا گیا ہے اور اس طرح وزیراعظم کے نظریے ووکل فار لوکل کو بھی آگے بڑھایا جارہا ہے۔ان میں ڈی آر ڈی اے،ڈبروگڑھ کے تحت حوصلہ افزائی کئے جارہے گروپ قابل ذکر ہیں۔
**********
ش ح ۔ا م۔
U:4143
(Release ID: 1815842)
Visitor Counter : 153