وزارت اطلاعات ونشریات

وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری امرناتھ جی یاترا 2022 کی تشہیر سے متعلق میٹنگ بلائیں گے

Posted On: 10 APR 2022 6:40PM by PIB Delhi

وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا،  30 جون 2022 سے 11 اگست، 2022 تک متعینہ شری امرناتھ جی یاترا کے لیے بڑے پیمانے پر تشہیر سے متعلق کل سرینگر میں ایک میٹنگ بلانے جا رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری، حکومت جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری جناب  ارون کمار مہتہ، اور شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے سی ای او نتیشور کمار، حکومت جمو ں و کشمیر کے پرنسپل سکریٹری جناب روہت کنسل اور مرکزی حکومت کے سینئر افسران – وزارت و اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سکریٹری جناب وکرم سہائے، آل انڈیا ریڈیو کے پرنسپل ڈائرکٹر جنرل (نیوز) جناب این وی ریڈی، دور درشن کے ڈائرکٹر جنرل جناب مینک اگروال، پریس انفارمیشن بیورو سرینگر کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل جناب راجندر چودھری اور دیگر سینئر عہدیدار اس میٹنگ میں شرکت کریں۔

میٹنگ میں یاترا سے متعلق معلومات کی تفصیلات پر مذاکرہ ہوگا، جو امکانی یاتریوں کے لیے مفید ہوگا۔  تشہیر سے متعلق سرگرمیوں کا منصوبہ وزارت اطلاعات و نشریات کی متعدد میڈیا اکائیوں اور جموں و کشمیر انتظامیہ  کے ساتھ مل کر یاترا کی پوری مدت کے لیے تیار کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسران مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے دورے پر گئے ہوئے ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4108



(Release ID: 1815476) Visitor Counter : 118