کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

انسالونسی اینڈ بینکرپسی بورڈ آف انڈیا نے انسالونسی اینڈ بینکرپسی بورڈ آف انڈیا (رضاکارانہ لگویڈیشن کا طریقہ کار )  ریگولیشنز 2017 میں ترمیم کی

Posted On: 08 APR 2022 8:48PM by PIB Delhi

انسالونسی اینڈ بینکرپسی بورڈ آف انڈیا نے  5 اپریل 2022 کو  انسالونسی اینڈ بینکرپسی بورڈ آف انڈیا (رضاکارانہ لگویڈیشن کا طریقہ کار )   (ترمیم) ریگولیشن 2022(ترمیمی ریگولیشن)  نوٹیفائی کیا ہے۔

انسالونسی اینڈ بینکرپسی بورڈ آف انڈیا (رضاکارانہ لگویڈیشن کا طریقہ کار ) ریگولیشن 2017 کے ساتھ پڑھا جانے والا  انسالونسی اینڈ بینکرپسی کوڈ 2016 سالوینٹ  کارپوریٹ شخص کے رضاکارانہ لیکویڈیشن کے لئے میکانزم فراہم کراتا ہے۔ یہ بھی مطلع کیا گیا ہے کہ  رضاکارانہ لیکویڈیشن کا عمل کی تکمیل میں کافی تاخیر ہوتی ہے، اگرچہ عام طور پر  اس عمل میں  قرض دہندگان کے  دعووں پر صفر یا  برائے نام ، کم اثاثوں، اگر کوئی ہوا، کی وصولی اور کچھ قانونی چارہ جوئی، اگر کوئی ہوئی، مکمل کی جاتی ہے۔ اس طرح کی تاخیر کوروکنے  اور فرموں کے لیے تیزی سے باہر نکلنے  کو یقینی بنانے کے لیے، ترمیمی ریگولیشنزمیں  اس عمل کے دوران کی جانے والی چند   مقررہ سرگرمیوں کے لیے  معینہ مدت  میں درج ذیل کے مطابق ترمیم  کی گئی ہے:

  • لیکویڈیٹر  جن معاملوں میں دعووں کی وصولی کی آخری تاریخ تک قرض دہندگان  کی جانب سے کوئی دعویٰ موصول نہیں ہوا ہے، ان میں دعووں کی وصولی آخری تاریخ سے پندرہ دنوں کے اندر (پہلے سے طے شدہ پینتالیس دن کی بجائے) متعلقین کی فہرست تیار کرے گا۔
  • لیکویڈیٹر  متعلقین سے  رقم موصول ہونے کے بعد  تیس دنوں کے اندر (پہلے طے شدہ چھ ماہ کی بجائے) حاصل شدہ رقم  کو تقسیم کرے گا۔
  • یہ بھی التزام ہے کہ  لیکویڈیٹر لیکویڈیشن شروع ہونے کی تاریخ سے  دو سو ستر دنوں کے اندرایسے معاملوں ممیں کارپوریٹ شخص کے  لیکویڈیشن کے عمل کو  مکمل کرنے کی کوشش کرے گا، جہاں قرض دہندگان نے دفعہ 59(3)(سی) یا ریگولیشن 3 (1) (سی) کے تحت قرارداد منظور کی ہے  اور دیگر تمام معاملات میں لیکویڈیشن شروع ہونے کی تاریخ سے 90 دن (تمام حالات میں پہلے سے طے شدہ 12 ماہ کی بجائے) میں مکملکرنے کی کوشش کرے گا۔

رضاکارانہ لیکویڈیشن کے عمل کے دوران لیکویڈیٹر کے  اقدامات کا خلاصہ فراہم کرانے کے لیے، ترمیمی ضابطے میں ایک عمل کئے جانے کا  سرٹیفکیٹ مخصوص کیا گیا ہے  جو کہ لیکویڈیٹر کے ذریعہ ایڈجو ڈی کیٹنگ اتھارٹی کے پاس  دفعہ 59(7) کے تحت درخواست کے ساتھ جمع کرانا ضروری ہے۔اس سے  ایڈجو ڈی کیٹنگ اتھارٹی کو  تحلیل کی درخواستوں کا تیزی سے فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ترمیمی ضابطے  5 اپریل 2022 سے نافذ العمل ہیں۔ یہ www.mca.gov.in  اور www.ibbi.gov.in  پر دستیاب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 4090                


(Release ID: 1815371) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Marathi