وزارت دفاع

اندرون ملک سرمایہ جاتی خریداری/حصولیابی کے بجٹ کا 25 فیصد گھریلو نجی صنعت کے لیے مختص کیا جائے گا

Posted On: 08 APR 2022 7:15PM by PIB Delhi

دفاعی پیداوار کے ماحولیاتی نظام میں نجی صنعت، ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ-اپس کو فروغ دینے کی حکومت کی کاوشوں کے تسلسل میں، وزارت دفاع نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ اندرون ملک سرمایہ جاتی سرکاری خریداری/ حصولیابی کے بجٹ میں سے 25 فیصد یعنی 21149.47 کروڑ روپئے کی رقم مالی برس 23-2022 میں ، گھریلو نجی صنعت کے لیے مختص کی جائے گی۔ مزید برآں،اختراع کو فروغ دینے اور دفاع میں ٹیکنالوجی کی ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ 1500 کروڑ روپئے کی رقم ، اسٹارٹ-اپس سے خریداری کے لیے مختص کی جائے گی جس میں آئی ڈیکس اسٹارٹ-اپ شامل ہیں۔ یہ اقدام دفاعی ماحولیاتی نظام میں صنعت، ایم ایس ایز اور اسٹارٹ-اپس کی ترقی کو فروغ دیں گے۔

اس سے قبل، وزارت دفاع نے مالی برس 23-2022 کے دوران پوری گھریلو صنعت کے لیے ، سرمایہ جاتی سرکاری خرید کے بجٹ کا 68 فیصد مختص کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے مطابق،84597.89 کروڑ روپئے کی رقم موجودہ مالی برس میں ،خاص طور پر گھریلو دفاعی صنعت کے لیے مختص کئے گئے تھے۔

*****

U.No.4064

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1815115) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi