وزارت دفاع
دفاعی سکریٹری نے سینک اسکول جھنجھنوں میں مصنوعی ذہانت اور پروگرامنگ سینٹر اور ایڈمنسٹریٹو بلاک کا افتتاح کیا
Posted On:
08 APR 2022 4:35PM by PIB Delhi
دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے آج راجستھان کے جھنجھنوں واقع سینک اسکول میں مصنوعی ذہانت اور پروگرامنگ سینٹر اور مانک شاء بلاک ، ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سیم مانک شاء کی آدم قد مورتی کی نقاب کشائی بھی کی۔ دفاعی سکریٹری کو اسکول کے نقشہ سے واقف کرایا گیا اور کلاس 9 اور 10 کے کیڈٹوں کے ذریعے ڈرون ایریئل ویو دکھایا گیا۔
طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اجے کمار نے تین قرض- اسکول، فیملی اور قوم کے تئیں قرض کو کبھی نہیں بھولنے پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیڈٹ اور اسکول امتیاز کی نئی بلندیوں کو پار کریں گے اور آنے والے برسوں میں سینک اسکولوں کی اعلیٰ روایات میں مثالیں پیش کریں گے۔
سال 2018 میں قائم کردہ یہ اسکول ملک کا 27واں سینک اسکول ہے، جسے وزارت دفاع کی سینک اسکول سوسائٹی کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4049
(Release ID: 1815103)
Visitor Counter : 152