بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
واٹر ویز کنکلیو 2022 – آبی گزرگاہوں کے ذریعے علاقائی کنیکٹیوٹی کا انعقاد آسام کے ڈبروگڑھ میں 11 سے 12 اپریل 2022 کے دوران کیا جائے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 APR 2022 4:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8/ اپریل 2022 ۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت اِن لینڈ واٹرویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) کے اشتراک سے آسام کے ڈبروگڑھ میں 11 سے 12 اپریل کے دوران واٹر ویز کنکلیو 2022 کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے اہداف کے مطابق واٹرویز کنکلیو کا مقصد اقتصادی سرگرمیوں کو تقویت دینے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے شمال مشرقی خطے میں ملٹی ماڈل پروجیکٹوں کی ترقی کی رفتار بڑھانا ہے۔ اشتراک کے ذریعے علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے زبردست امکانات ہیں۔ ملکوں کے درمیان آبی گزرگاہوں کے شعبے میں تعاون کے لئے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔ ایف آئی سی سی آئی (فکی) اس دو روزہ کنکلیو کی صنعتی شراکت دار ہے۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اور آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسو سرما اس کنکلیو سے خطاب کریں گے۔
واٹرویز کنکلیو 2022 میں واٹرویز ایکو سسٹم کے متعدد حصص دار / متعلقین جیسے کہ پالیسی ساز، اعلیٰ سرکاری اہلکار، گھریلو و بین الاقوامی سرمایہ کار، شعبے کے ماہرین، انفرااسٹرکچر پلیئرس، جہاز مالکان اور آپریٹرس، کروز سیاحتی صنعت، کارگو پسنجرس، بڑی بندرگاہوں اور ملک میں میریٹائم ریاستوں کی حکومتوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ دونوں دن اس کنکلیو سے معزز مقررین خطاب کریں گے۔ اس کانفرنس کے دوران متعدد خصوصی سیشن بھی ہوں گے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 4055
(ریلیز آئی ڈی: 1814984)
وزیٹر کاؤنٹر : 138