آئی ایف ایس سی اتھارٹی

آئی ایف ایس سی اے نے آئی-اسپرنٹ21 کےتحت ‘‘اسپرنٹ01: بینک ٹیک’’ ہیکاتھون کے فاتحین کااعلان کیا

Posted On: 07 APR 2022 7:54PM by PIB Delhi

انٹرنیشنل فائنانشیل سروسز سینٹرس اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے ) نے جی آئی ایف ٹی    آئی ایف ایس سی  میں عالمی سطح کے فن- ٹیک ہب کو تعاون دینے کی کوششوں میں انفنٹی  فورم 2021 (https://www.infinityforum.in/ )  کے حصے کے طور پر عالمی فن-ٹیک ہیکاتھون کے آئی-اسپرنٹ 21 کی شروعات کی۔ انفنٹی فورم ، آئی ایف ایس سی اے کا اہم مالی ٹیکنالوجی پروگرام ہے، جو پالیسی کاروبار  اور ٹیکنالوجی  کے شعبوں کے اہم افراد کو ساتھ لاتا ہے، تاکہ فن-ٹیک میں جدید اور بہترین خیالات کو سامنے لایا جاسکے، ساتھ ہی ان خیالات کو عالمی سولوشن  اور مواقع میں تبدیل کیاجاسکے۔

آئی-اسپرنٹ 21 کے زیراہتمام بینک ٹیک کی شروعات  بینکنگ سیکٹر کو ذہن میں رکھ کر کی گئی تھی۔ اس کی میزبانی نیتی آیوگ کے تعاون سے آئی ایف ایس سی اے اور جی آئی ایف ٹی سٹی نے کی تھی۔ ہیکاتھون کے شراکت داروں میں آئی سی آئی سی آئی  بینک، ایچ ایس بی سی بینک، انٹرنیشنل سینٹر فار انٹرپرینیورشپ  اور ٹیکنالوجی (آئی – کریئیٹ) ، زون اسٹارٹ اپس اور انویسٹ انڈیا شامل ہیں۔ ہیکاتھون دنیا بھر کے سبھی اہل فن-ٹکس  کے لئے    کھلا تھا اور یہ مالی شعبے کے ریگولیٹر کی حمایت یافتہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا۔

کئی مرحلے کے تجزیے کے بعد تین ادارے فاتح رہے:

نمبر شمار

فاتح

مسئلے سے متعلق تفصیل/زمرہ

 

سائنزی ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹیڈ

یونیفائیڈ کے وائی سی سولوشن

 

ایس بی این آر آئی  ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ

آئی ایف ایس سی سے متعلق خردہ بینکنگ پروڈکٹس

 

ایج ورو سسٹمس لمیٹیڈ

بایرس کریڈٹ آپٹی مائزیشن

 

 

 

 

 

 

 

 

آئی- کریئیٹ نے اسپرنٹ01: بینک ٹیک کے فاتحین کیلئے  24 لاکھ روپئے کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ جیوری ممبرس کی سفارش کے مطابق سائنزی ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ، ایس بی این آر آئی ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ اور ایج ورو سسٹمس لمیٹیڈ نے باالترتیب 4 لاکھ روپئے، 16 لاکھ روپئے اور 4 لاکھ روپئے جیتے۔

ہیکاتھون کے فاتحین کو آئی ایف ایس سی اے ریگولیٹری / انوویشن  سینڈ باکس میں  براہ راست داخلہ ملے گا۔ انہیں ریگولیٹری رہنمائی اور امداد ملے گی۔ اس سینڈ باکس سے کامیابی کے ساتھ نکلنے کے بعد انہیں جی آئی ایف ٹی         آئی ایف ایس سی کا کاروبار قائم کرنے کاایک موقع ملے گا۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ف ا۔ ع ن۔

U-4017



(Release ID: 1814738) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi