ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ٹاٹا میموریل سینٹر(ٹی ایم سی )انڈونیشیا کے کینسرمریض نیوی گیٹر ز کو تربیت دیگا


عالمی یوم صحت کے موقع پر ٹی ایم سی نے اندونیشیا کے دھارمائز قومی کینسرہاسپٹل اور پی ٹی روچے انڈونیشیا کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پردستخط کئے

Posted On: 07 APR 2022 5:17PM by PIB Delhi

ٹاٹا میموریل سینٹر (ٹی ایم سی ) آج (7 اپریل) عالمی یوم صحت کے موقع پر ممبئی میں انڈونیشیا میں کینسر کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لئے  ورچوئل طورپر   کینسرکے مریض نیوی گیشن پروگرام کے شراکت داری معاہدے پردستخط کئے ۔ دھرمائز  قومی  کینسر ہاسپٹل اور پی ٹی روچے انڈونیشیا کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے گئے ۔

 

 

 ‘مریض نیوی گیشن’ انفرادی امداد ہے جو مریضوں، خاندانوں اور دیکھ بھال کرنے والوں کو صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد کے لیے پیش کی جاتی ہے۔

ڈائریکٹر، ٹی ایم سی، ڈاکٹر راجندر بدوے نے کہا کہ کینسر کی دیکھ بھال کی آسان رسائی اور معیار کے باوجود علاج کی تعمیل میں ایک مسئلہ موجود ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ٹی ایم سی اور ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز (ٹی آئی ایس ایس) کے ذریعہ کئے گئے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مریض کی معاشی، جذباتی، نفسیاتی، سماجی اور ثقافتی ضروریات کو پورا کرنا علاج میں مثبت نتائج کے لیے اتنا ہی اہم ہے۔ یہ کردار ‘نیویگیٹرز’ ادا کرتا ہے۔

فی الحال انڈونیشیا میں اس طرح کا کینسرمریض نیوی گیٹرز (سی پی این ) موجود نہیں ہے۔ اس پس منظرمیں  ٹی ایم سی کے ذریعہ دستخط شدہ یادداشت مفاہمت اہمیت کا حامل ہے ۔

 

انڈونیشیا میں ہندوستانی سفیر منوج کمار بھارتی نے کہا کہ یادداشت مفاہمت ہندوستان اور انڈونیشیا تعلقات میں ایک اور سنگ میل  کی حیثیت  رکھتاہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ ‘‘یہ بہت بروقت ہے جب انڈونیشیا جی 20کی صدارت   اپنے پاس رکھتا ہے اورصحت اس کی توجہ کے تین اہم ستون میں سے ایک ہے ۔ ’’

 ٹی ایم سی اور دیگر کینسر کی دیکھ بھال کے مراکز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، آسیان میں ہندوستانی سفیر، جینت کھوبراگڑے نے کہا کہ کینسر کے زیادہ تر مریض ملک کی ترقی میں حقیقی شراکت دار رہتے ہیں اور اس طرح یہ قوم کی خدمت ہے۔ ان کی عمر میں اضافہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔

 ٹی ایم سی  کے ای وی اے ٹی –آنکولوجی میں نیوی گیشن میں ایک سالہ  ایڈوانسڈ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام  پیش کرتاہے ۔ اس نے ٹی آئی ایس ایس کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ جو کہ نگہداشت کے نفسیاتی سماجی پہلوؤں میں  تعلیم مہیاکراتاہے جب کہ ٹی ایم سی  طبی پہلوؤں میں تربیت دیتا ہے ۔ یہ ڈپلومہ مشترکہ طورپر ٹی ایم سی  اور ٹی آئی ایس ایس کے ذریعہ پیش کیاجاتاہے ۔

 

اسی پروگرام کو انڈونیشیائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی مرضی کے مطابق بنایا گیا ہے۔ انڈونیشیا کے لئے ٹریننگ انسینٹیو پروگرام کی خصوصیت ایک ہائی برڈ لرننگ ماڈل کے توسط سے سیکھنا ہے ۔ جس میں آن لائن ٹیوٹوریل اورٹی ایم سی میں عملی تربیت اوربعد میں  ماہرین کے زیرنگرانی شرکت کرنے والوں اسپتالوں میں  عملی تربیت  دی جائے گی ۔ پروگرام کی کامیاب تکمیل کے بعد طلباء کو ٹی ایم سی اور ٹی آئی ایس ایس کی طرف سے ایک مشترکہ ڈپلومہ دیاجائے گا۔

 

*****

 

 

ش ح ۔ا ک ۔ ع آ

U-4019



(Release ID: 1814730) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Marathi , Hindi