اقلیتی امور کی وزارتت

پردھان منتری  جن وکاس کاریکریم  کے تحت فنڈ

Posted On: 07 APR 2022 4:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7   اپریل 2022/

پردھان منتری جن وکاس کاریکریم (پی ایم جے وی کے) مرکز کے سرپرستی والی ایک اسکیم ہے، جسے    دوبارہ تشکیل دے کر  مئی2018 سے   ملک کے   اقلیتی برادری  کے زیادہ آبادی والے 1300علاقوں (ایم  سی اے) میں سماجی -اقتصادی بنیادی ڈھانچے  کے اثاثوں کو فروغ دینے او ر ان علاقوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے نافذ کیا گیا تھا۔    پی ایم جے وی کے   کے تحت   احاطہ کئے گئے  علاقوں کو  ابتدائی 90 اضلاع سے بڑھاکر مئی2018 میں 33 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 308 اضلاع   میں نافذ کیا گیا۔   ایم سی اے میں 870 اقلیتی  زیادہ آبادی والے بلاک  ،  زیادہ اقلیتی  آبادی والے  علاقوں 321 اور زیادہ اقلیتی آبادی والے اضلاع صدر دفاتر (ایم سی ڈی ہیڈکوارٹرس) کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا۔   اب اس اسکیم کو  امنگوں والے  تمام اضلاع سمیت   ملک کے تمام  اضلاع میں    23-2022 سے  نافذ کرنے کے لئے نظر ثانی کی گئی ہے۔   

پی ایم جے وی کے  کے تحت   ہر سال مختص کئے گئے فنڈ اور 15-2014 سے  کئے گئے اخراجات کی تفصیلات  مندرجہ ذیل ہیں:

(رقم کروڑ  روپے میں)

 

 

سال

مختص  رقم (نظر ثانی شدہ تخمینہ)

اخراجات

2014-15

770.94

768.20

2015-16

1126.64

1120.73

2016-17

1059.00

1082.78

2017-18

1200.00

1195.75

2018-19

1319.99

1153.64

2019-20

1588.86

1698.29*

2020-21

971.38

1091.94*

2021-22

1199.55

(عبوری)

 

 

 

* اضافی فنڈ  دیگر اسکیموں کے تحت  بچت کے بعد  دوبارہ مختص کی گئی

سال 15-2014 سے ریاستوں کے حساب سےمختص فنڈ اور جاری کردہ فنڈ  کی تفصیلات  وزارت کی ویب سائٹwww.minorityaffairs.gov.in  پر دستیاب ہے۔  

وزارت نے 15-2014 سے   پی ایم جے وی کے کے تحت    18257.89 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔    اس مدت کے دوران  49000 سے زیادہ بڑےپروجیکٹوں کو منظوری دی گئی جن میں 38 ڈگری کالج،  177 رہائشی اسکول،   1550  اسکول عمارتیں،   23094 اضافی کلاس روم، 14312  ٹیچنگ ایڈ او ر اسمارٹ کلاس  روم، 691 ہوسٹل،    27 ورکنگ وومن ہوسٹل،   94 آئی ٹی آئی عمارتیں  ،  17 آئی ٹی آئی میں اضافی سہولیات،  14 پولی ٹیکنیک ، 31 اسکل سینٹر،  2324  صحت پروجیکٹ، ایک میڈیکل کالج، ایک یونانی میڈیکل کالج،   ایک نرسنگ ہوسٹل وکالج اور  گاندھی میڈیکل کالج    اور بھوپال میں اس سے منسلک اسپتال، ایک ایگریکلچر کالج،   ایک میڈیکل ہنر ہب پروجیکٹ جس میں 300 بستر والا ایک اسپتال   ، ایک نرسنگ کالج،  ایک پیرا میڈیکل کالج،  اور فارمیسی کالج،  شامل ہیں،   ایک اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر  جس کے ساتھ 2300   کی صلاحیت والے ہوسٹل  اور  200 بستروں والے ورکنگ وومن ہوسٹل    ، 413 سدبھاؤ منڈپ، ایک سدبھاؤ کیندر، 170  کامن سروس سینٹر  ، 553 مارکیٹ  شیڈس،   12 ہنر ہب،  6742 سینی ٹیشن /ٹوائلیٹ پروجیکٹ ، 91 اسپورٹس فیسیلٹی،   بشمول  منی پور میں  لووانگ پوکپا کرکٹ اسٹڈیم، اور میگھالیہ  میں پی اے سنگما  آوٹ ڈور اسٹیڈیم شامل ہیں۔  

ان پروجیکٹوں پر   پی ایم جے وی کے    کی  بااختیار کمیٹی  (ای سی)  کے ذریعہ    اقلیتی امور کی وزارت   نے  نظر ثانی کی گئی ہے  ۔ ای سی  ریاستوں میں نافذ کئے جانے والے پروجیکٹوں  کے   ٹھوس اور مالی    پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیتی ہے۔    فنڈ کو   اکٹھاکرنے یا   اخراجات سے  بچے فنڈ  کو یکجا کرنے   کو روکنے   اور وقت پر   فنڈ کے  استعمال کو یقینی بنانے کی خاطر  ریاستوں کو      یہ آزادی  دی گئی ہے کہ   وہ    دستیاب فنڈ کو  ضرورت کے مطابق  خرچ کرسکتےہیں    تاکہ    منظور شدہ پروجیکٹ   وقت پر مکمل ہوسکیں  اور    یہ پروجیکٹ    مرکز کے ذریعہ   جاری  کی جانے والی    دوسری قسط کے انتظار   کی وجہ سے تاخیر میں نہ پڑ سکیں۔   ریاستیں    غیر دستیاب پروجیکٹوں کو ختم کرنے    کی تجویز بھی  رکھ سکتی ہیں اور   ان کے بدلے    نئے پروجیکٹوں  کے لئے درخواست کرسکتی ہیں۔

پی ایم جے وی کے کے تحت مکمل ہونے والےپروجیکٹوں سےمتعلق    بروقت معلومات   کے لئے  پی ایم جے وی کے کے تحت   تیار کئے جانے والے اثاثوں   کی  جیو -ٹیگنگ  کے لئے     اسرو کے  نیشنل  ریمورٹ  سیسننگ سینٹر کے ساتھ    ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔   پروجیکٹ کا مقصد   پی ایم جے وی کے کے تحت    پروجیکٹوں کی  موثر نگرانی  کرنا اور   وقت پر پروجیکٹوں کو تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ     بھوون جیو پورٹل   پر مبنی  ایک موبائل ایپ    تیار کرنے کے لئے   این آر ایچ سی   نے  ایک ایپ تیار کی ہے  جس میں   مخصوص پروجیکٹوں   کے لئے    آن لائن مشاہدہ     اور پی ایم جے کے وی اثاثوں کا تجزیہ    اور پروجیکٹ پر رپورٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔    اس کے علاوہ       استعمال  کے سرٹی فکیٹ (یو سی) داخل کرنے اور سہ  ماہی پیش رفت رپورٹ   کے ذریعہ   پروجیکٹوںکی نگرانی  کی خاطر   ایک آن لائن ماڈیول بھی تیار کیا گیا ہے۔    ان پروجیکٹوں کو   تجرباتی طور پر  منی اور کرناٹک میں نافذ کیا گیا۔   پی ایم جے وی کے کے تحت   پروجیکٹوں کی   آن لائن نگرانی کے علاوہ وزارت میں ایک پروجیکٹ  مانیٹرنگ یونٹ (پی ایم یو) بھی قائم کیا گیا ہے۔    

 یہ معلومات   اقلیتی امور کے مرکزی وزیر   جناب مختاس عباس نقوی نے  آج لوک سبھا میں  ایک  سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔  

 

ش ح۔   و ا ۔ج

Uno-3992



(Release ID: 1814665) Visitor Counter : 104


Read this release in: English