وزارت خزانہ
دہلی کسٹمز کے حکام نے 6 اپریل 2022 کی رات کو ہندوستان کے کسی بھی ہوائی اڈے پر سب سے زیادہ 5.85 کلوگرام ہیروئن ضبط کی
گزشتہ چھ مہینوں میں، دہلی ہوائی اڈے کے کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 33.70 کلوگرام ہیروئن اور 12.60 کلو گرام کوکین ضبط کی ہے
مالی سال 2021-22 میں ہی آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 35 معاملے درج ہوئے؛ کسٹم حکام نے 887.35 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کیں؛ 34 مسافر گرفتار کیے گئے
Posted On:
07 APR 2022 5:34PM by PIB Delhi
دہلی ہوائی اڈے کے کسٹمز حکام نے 6 اپریل 2022 کی رات کو 5.85 کلو گرام کوکین ضبط کی ہے، جو آئی جی آئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کوکین کی اب تک کی سب سے بڑی ضبطی ہے۔ ضبطی کی یہ کارروائی منشیات کی لعنت کے خلاف ہندوستانی کسٹمز کی جاری لڑائی کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
6 اپریل 2022 کو آئی جی آئی ایئرپورٹ پر دہلی کسٹمز کے ذریعہ ضبط کی گئی 5.85 کلو گرام کوکین
بڑے ذرائع سمجھے جانے والے ممالک سے منشیات کے مسلسل بہاؤ کی وجہ سے منشیات تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔ اہم دارالحکومت ہوائی اڈہ ہونے کے ناطے، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر سالانہ لاکھوں مسافر آتے ہیں، جن میں سے کچھ منشیات کی ترسیل کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ کے کسٹمز حکام ایسے کیریئرز اور ان کے ہینڈلرز کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہے ہیں۔
پچھلے چھ مہینوں میں، صرف آئی جی آئی ہوائی اڈے کے کسٹم حکام نے ہی NDPS ایکٹ کے 16 معاملے درج کیے ہیں، جو ملک کے کسی بھی ہوائی اڈے پر سب سے زیادہ ہیں۔ اس عمل میں، بین الاقوامی مسافروں سے 33.70 کلو گرام ہیروئن اور 12.60 کلو گرام کوکین پکڑی گئی ہے، جن میں زیادہ تر افریقی نژاد شہری ہیں۔ مالی سال 2021-22 میں، آئی جی آئی ایئرپورٹ کے کسٹمز حکام 887.35 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کر چکے ہیں۔ اس عمل میں 34 مسافروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ضبطی کے ان معاملات میں دو خاص طریقہ کار یعنی کام کا طریقہ دیکھا گیا ہے۔ کچھ مسافر منشیات کو لیٹیکس کیپسول میں پیک کرتے ہیں، پھر وہ ہوائی اڈے کے کسٹم حکام کو دھوکہ دینے کے لیے انھیں نگل جاتے ہیں۔ بعد میں، وہ جلاب کھا کر یہ کیپسول نکال لیتے ہیں، جس سے ان کی اپنی جان کو بڑا خطرہ ہوتا ہے۔ نہ صرف اس طریقہ کار کا پتہ لگانا مشکل ہے بلکہ اسے نکالنا بھی مشکل ہے۔ مشتبہ مسافروں کو سرکاری اسپتالوں میں داخل کرنا پڑتا ہے، جہاں طبی نگرانی میں انخلا کیا جاتا ہے۔ اس عمل میں اکثر 4 سے 5 دن اور بعض اوقات زیادہ وقت لگتا ہے۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ان مسافروں کو مسلسل نگرانی میں رکھا جاتا ہے اور کسٹم حکام کی طرف سے دن رات ان کی حفاظت کی جاتی ہے، جو کہ کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے اپنے آپ میں ایک پرخطر کام ہے۔ ہوائی اڈے پر منشیات کی ضبطی ایک مشکل اور طویل قانونی جنگ کا آغاز ہے جس سے بعد میں گزرنا پڑتا ہے۔
ایک اور طریقے میں، یہ منشیات ہینڈ بیگز یا مسافروں کے لے جانے والے چیک ان بیگز میں بنائے گئے خانوں میں چھپائی جاتی ہیں۔ ایسے کیسز کا پتہ کسٹم کینائن اسکواڈز اور ہائی ریزولوشن ایکس رے کے مشترکہ استعمال سے ہوتا ہے۔ ان دونوں طریقوں کو آئی جی آئی ایئرپورٹ پر ٹریس کیا گیا ہے۔ اس کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ اور منافع بخش کمائی کی وجہ سے بھارت میں ہوائی اڈوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 3995
(Release ID: 1814655)
Visitor Counter : 185