مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
اسمارٹ سٹی مشن کا مقصد ایسے شہروں کو فروغ دینا ہے جو بنیادی انفراسٹرکچر فراہم کرتے ہیں اور اپنے شہریوں کو معیاری زندگی، صاف اور پائیدار ماحول عطا کرتے ہیں
مرکز نے گرین فیلڈ ایئرپورٹ پالیسی 2008 بنائی ہے جو نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹس کی تعمیر کے لیے رہنما خطوط، طریقہ کار اور شرائط فراہم کرتی ہے
Posted On:
07 APR 2022 1:31PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے 25 جون، 2015 کو اسمارٹ سٹی مشن (ایس سی ایم) شروع کیا تھا۔ جنوری 2016 سے جون 2018 تک ہونے والے 4 مرحلوں کے مقابلے میں 100 اسمارٹ سٹی کا انتخاب کیا گیا تھا۔ بہار کے 4 شہر ، یعنی بھاگلپور، بہار شریف، مظفر پور اور پٹنہ کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ایس سی ایم کا مقصد ایسے شہروں کو فروغ بخشنا ہے جو بنیادی انفراسٹرکچر فراہم کرتے ہیں اور اپنے شہریوں کو اسمارٹ حل کے ایپلی کیشن کے ذریعے معیاری زندگی، صاف اور پائیدار ماحول فراہم کرتے ہیں۔ اس کے تحت پائیدار اور شمولیت ترقی پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے اور کوشش اس بات کی ہو رہی ہے کہ ٹھوس علاقوں پر نظر کی جائے، قابل نقل ماڈل تیار کیے جائیں، جو اسی شہر/دیگر شہروں کے دوسرے علاقوں کے لیے لائٹ ہاؤس کا کام کریں گے۔ بہار سمیت، ہر شہر کا اسمارٹ سٹی پروپوزل (ایس سی پی) شہریوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر بات چیت کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ چونکہ مختلف شہروں کے باشندوں کی ضروریات اور آرزوئیں مختلف ہوتی ہیں، اس لیے ایسے ایس سی پی میں ترجیحات اور پروجیکٹ بھی شہر در شہر الگ الگ ہیں۔ ہوائی اڈوں کے ذریعے رابطہ کو یقینی بنانے کی شروعات ایس سی ایم کے لازمی مقصد کے طور پر نہیں کی گئی تھی۔
شہری ہوابازی کی وزارت نے بتایا ہے کہ حکومت ہند نے ایک گرین فیلڈ ایئرپورٹس (جی ایف اے) پالیسی، 2008 بنائی ہے جو ملک میں نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹس کی تعمیر کے لیے رہنما خطوط، طریقہ کار اور شرائط فراہم کرتی ہے۔ جی ایف اے پالیسی کے مطابق، ہوائی اڈہ تیار کرنے والا یا ہوائی اڈے کی تعمیر کرنے کی خواہش مند متعلقہ ریاستی حکومت کو www.civilaviation.gov.in پر دستیاب مخصوص فارمیٹ میں ایم او سی اے کو ایک تجویز بھیجنی ہوگی۔
تجویز کی منظوری کے لیے دو مراحل پر مبنی طریقہ کار موجود ہے، یعنی ’سائٹ کلیئرنس‘ اور اس کے بعد ’ان پرنسپل‘ منظوری۔ اس پالیسی کے مطابق، ایم او سی اے ریاستی حکومتوں یا ہوائی اڈے بنانے والوں سے تجاویز موصول کرتی ہے۔ جانچ کے بعد، نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹ کی تعمیر کے منظوری دے دی جاتی ہے۔ پروجیکٹ کے نافذ کی ذمہ داری، جیسے تحویل اراضی، پروجیکٹ کی فنڈنگ، دیگر ضروری کلیئرنس حاصل کرنا وغیرہ متعلقہ ہوائی اڈے بنانے والے یا ریاستی حکومت پر منحصر ہے۔ فی الحال، ملک میں 140 ہوائی اڈے کام کر رہے ہیں، جن میں سے تین بہار میں ہیں، یعنی گیا، پٹنہ اور دربھنگہ ایئرپورٹ۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں مکان اور شہری امور کے وزیر مملکت، جناب کوشل کشور نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3981
(Release ID: 1814561)