کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اسٹارٹ اپس کا فروغ

Posted On: 06 APR 2022 5:23PM by PIB Delhi

 

کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اسٹارٹ اپس  اور تمام تر اختراعی  ماحولیاتی نظا م کسی  بھی ملک کے لئے ترقی کے انجن ہیں۔ اس پہلو کوتسلیم کرتے ہوئے حکومت  نے 16  جنوری 2016  کو اسٹارٹ اپ انڈیا کا آغاز کیا تھا،جس کا مقصد بھارت کے اسٹارٹ  اپ کلچر کو فروغ دینے کے لئے  ایک مضبوط  ماحولیاتی نظام  تیار کرنا ہےجس سے ہماری  اقتصادی ترقی ،صنعت کاری میں مزیدمدد فراہم  ہوگی  اور  بڑے  پیمانے پر روزگار کے مواقع پیداکئے جاسکیں گے۔

اس ضمن میں حکومت کی  مسلسل کوششوں کی بدولت  تسلیم شدہ  اسٹارٹ اپس  کی تعداد  ، جو  مالی سال 17-2016 میں  726 تھی وہ  مالی سال 22-2021 میں (28  مارچ 2022 تک ) 66810 ہوگئی ہے۔

ہرریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کم از کم ایک تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس ہے اور ٹئیر  -2  اور  ٹئیر -3 شہروں میں  تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کی تعداد  تقریباََ 50فیصدہے۔ تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس  640  اضلاع میں  پھیلے ہوئے ہیں  اور ان سے  7لاکھ سے زیادہ   روز گا رتشکیل دئے  جانے کی خبر ہے۔

مزید  برآں یہ کہ   ڈی پی آئی آئی ٹی نے اُن  اسٹارٹ اپس کو تسلیم کیا ہے ، جو 56 مختلف سیکٹروں  میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں  جیسے  انٹر نیٹ آف تھنگس ،روبوٹکس ،منصوعی  ذہانت ، اینالیٹکس  وغیرہ  سے متعلق سیکٹروںمیں 4500 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو  تسلیم کیا جاچکا ہے۔سیکٹر کے  اعتبار سے تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کی تعداد  درج ذیل ہے۔

سیکٹر کے اعتبارسے 28 مارچ 2022 تک تسلیم  شدہ اسٹارٹ اپس کی تعداد

 

Sector

Number of Recognized Startups

Advertising

529

Aeronautics Aerospace & Defence

585

Agriculture

3074

AI

1323

Airport Operations

6

Analytics

537

Animation

67

AR VR (Augmented + Virtual Reality)

368

Architecture Interior Design

369

Art & Photography

217

Automotive

1260

Biotechnology

139

Chemicals

519

Computer Vision

200

Construction

2337

Dating Matrimonial

54

Design

510

Education

4457

Enterprise Software

1329

Events

278

Fashion

801

Finance Technology

2094

Food & Beverages

3055

Green Technology

1582

Healthcare & Lifesciences

6191

House-Hold Services

451

Human Resources

1268

Indic Language Startups

166

Internet of Things

1229

IT Services

8374

Logistics

211

Marketing

1390

Media & Entertainment

1069

Nanotechnology

114

Non- Renewable Energy

1324

Not Specified

1297

Other Specialty Retailers

468

Others

1373

Passenger Experience

5

Pets & Animals

164

Professional & Commercial Services

3331

Real Estate

533

Renewable Energy

1775

Retail

1611

Robotics

390

Safety

209

Security Solutions

696

Social Impact

446

Social Network

536

Sports

326

Technology Hardware

2070

Telecommunication & Networking

649

Textiles & Apparel

875

Toys and Games

103

Transportation & Storage

1127

Travel & Tourism

1051

Waste Management

298

Grand Total

66810

 

حکومت نے نئی اور  ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں  کے شعبوں  کو  حاصل کرنے  کے لئے خودانحصاری کو فروغ دینےنیزصلاحیتیں  تشکیل دینے کے لئے  مہارت کے 26  مراکز شروع  کئے ہیں۔  یہ مخصوص مہارت کے سینٹر مرکزی حکومت ،  ہندوستان کے سافٹ وئیر ٹکنالوجی  پارکس  ،ریاستی سرکاروں ، صنعتی شراکتداری اور سرمایہ لگانے والی مشترکہ فرموں کی شرکت کے ساتھ  پورے ہندوستان میں  قائم کئے جارہے ہیں ۔  یہ مہارت کے سینٹر ایک اہم وسیلے کا کام کرتے ہیں تاکہ ابھرتی ہوئی  ٹکنالوجیوںمیں  اختراعات کو فروغ دیا جاسکے ۔

*************

ش ح۔ش ر ۔رم

U-3968

 


(Release ID: 1814381) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Tamil