امور داخلہ کی وزارت
سائبر دھوکہ دہی ہیلپ لائن
Posted On:
06 APR 2022 4:38PM by PIB Delhi
امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے آج راجیہ سابھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت داخلہ نے ایک ٹول فری ہیلپ لائن نمبر ‘1930’ (پہلے ‘155260’) کو ‘‘سٹیزن فنانشل سائبر فراڈ رپورٹنگ اینڈ مینجمنٹ سسٹم’’ ماڈیول پر مالی دھوکہ دہی کی فوری اطلاع دینے اور ‘‘نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل’’ (www.cybercrime.gov.in) پر سائبر کرائم کے واقعات درج کرنے میں مدد حاصل کرنے کے لیے فعال کیا ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے ذریعہ رکھے گئے اعداد و شمار کے مطابق، اس ہیلپ لائن پر 30 اگست 2019 سے 30مارچ2022 تک کل 175494 مالی دھوکہ دہی کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اس طرح کی شکایات کو متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں سنبھالتی ہیں۔ این سی آر بی موصول ہونے والی شکایات میں سے نمٹائی گئی شکایات کی تعداد کے بارے میں کوئی خاص ڈیٹا برقرار نہیں رکھتا ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ا ک۔ ر ب (
U. No. : 3952
(Release ID: 1814346)
Visitor Counter : 995