کوئلے کی وزارت
کول انڈیا لمیٹڈ نے 22-2021 میں بجلی کے غیرشعبے کو 3.32 لاکھ ٹن کوئلے کی فراہمی کی ہے
Posted On:
06 APR 2022 7:19PM by PIB Delhi
کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے مالی سال 22-2021 میں بجلی کے غیر شعبے کو روزانہ کے حساب سے 3.32 لاکھ ٹن کوئلہ کی فراہمی کی ہے ۔مالی سال 23-2022 میں 700 میٹرک ٹن کی پیداوار کے ساتھ اس وقت کول انڈیا کے پاس 01.04.2022 تک 60.77 ملین ٹن (ملین ٹن) کا اسٹاک ہے ۔سی ائی ایل مالی سال23-2022میں صنعتوں کے تمام منسلک سیکشن کی مانگ کو پورا کرنے کی ہرطرح کی کوششیں کر رہا ہے۔
موجودہ درآمدی پالیسی کے مطابق، کوئلے کو اوپن جنرل لائسنس (او جی ایل) کے تحت رکھا جاتا ہے اور صارفین قابل اطلاق ڈیوٹی کی ادائیگی پر اپنی معاہدے کی قیمتوں کے مطابق اپنی پسند کے ذریعہ سے کوئلہ درآمد کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ اپریل سے جنوری تک بجلی کے غیرشعبے کے لیے کوئلے کی درآمد بالترتیب 21-2020 اور 2022-2021 میں 141.55 میٹرک ٹن اور 150.59 میٹرک ٹن تھی۔
کوئلہ ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔
********
ش ح- ع ح ۔ م ص
U. No.3954
(Release ID: 1814340)
Visitor Counter : 119