امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جموں و کشمیر کے لیے صنعتی پالیسی

Posted On: 06 APR 2022 4:40PM by PIB Delhi

امور داخلہ کے وزیر مملکت  جناب نتیا نند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  بتایا کہ حکومت ہند نے 28,400 کروڑ روپے (سال 2037 تک) کے مالیاتی اخراجات کے ساتھ جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے 19 فروری 2021 کو مرکز کے زیر انتظام جموں اور کشمیر (جے اینڈ کے) کی صنعتی ترقی کے لیے نئی مرکزی سیکٹر اسکیم کو مشتہر کیا ہے۔  یہ اسکیم چار قسم کی ترغیبات فراہم کرتی ہے یعنی (i) کیپٹل انویسٹمنٹ ترغیبات، (ii) کیپٹل انٹرسٹ رعایت ، (iii) گڈز اینڈ سروسز ٹیکس سے منسلک ترغیبات اور (iv) ورکنگ کیپٹل انٹرسٹ رعایت ۔ جموں و کشمیر کی حکومت نے اب تک تقریباً 51,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز موصول ہونے کی اطلاع دی ہے۔

مزید برآں، مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے، حکومت جموں و کشمیر نے جموں و کشمیر صنعتی پالیسی، جموں و کشمیر پرائیویٹ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پالیسی اور جموں و کشمیر صنعتی زمین الاٹمنٹ پالیسی کو بھی مشتہر کیا ہے۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 (ش ح۔ا ک۔ ر ب  (

 

U. No. : 3951


(Release ID: 1814336) Visitor Counter : 209


Read this release in: English , Punjabi