وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کل بڑے آلات/پلیٹ فارموں کی تیسری مثبت دیسی کاری فہرست جاری کریں گے

Posted On: 06 APR 2022 3:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 06 اپریل 2022:

'آتم نربھر بھارت' کے حصول کے لیے ایک اور بڑی پہل میں وزارت دفاع تیسری مثبت دیسی کاری (انڈیجینائزیشن) فہرست سامنے لا رہی ہے۔ رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ 07 اپریل 2022 کو نئی دہلی میں بڑے آلات/پلیٹ فارموں پر مشتمل تیسری فہرست جاری کریں گے جس کی دسمبر 2025 تک مکمل طور پر دیسی کاری کی جانی ہے۔

یہ تیسری فہرست 101 اشیا کی پہلی فہرست اور 108 اشیا  کی دوسری فہرست پر اضافہ ہے جو بالترتیب 21 اگست 2020 اور 31 مئی 2021 کو جاری کی گئی تھیں۔ پہلی فہرست میں شامل اہم اشیا میں 155 ملی میٹر/39 کیل الٹرا لائٹ ہوویٹزر، ہلکے جنگی طیارے (ایل سی اے) میک– آئی اے انڈیجینائزڈ مواد، روایتی آبدوزیں اور مواصلاتی سیارچے جی سیٹ-7 سی شامل ہیں۔ دوسری فہرست میں شامل اہم اشیا میں نیکسٹ جنریشن کارویٹ، لینڈ بیسڈ ایم آر ایس اے ایم ویپن سسٹم، اسمارٹ اینٹی فیلڈ ویپن سسٹم (ایس اے اے ڈبلیو) ایم کے-1، آن بورڈ آکسیجن جنریشن سسٹم (او بی او جی ایس) پر مبنی لڑاکا طیاروں کے لیے مربوط لائف سپورٹ سسٹم اور ٹینک کے لیے 1000 ایچ پی انجن (ٹی-72) شامل ہیں۔

تیسری فہرست 100 سے زائد اشیا پر مشتمل ہوگی جن میں پیچیدہ آلات اور نظام شامل ہیں جو تیار کیے جا رہے ہیں اور اگلے پانچ سالوں میں مضبوط آرڈرز میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ تیسری فہرست میں شامل اشیا کے حصے کے طور پر اگلے پانچ سالوں میں صنعت پر 2,10,000 کروڑ روپے سے زائد کے آرڈر دیئے جانے کا امکان ہے۔ نوٹیفکیشن کے ساتھ 300 سے زائد جدید ترین اشیا کا احاطہ کیا جائے گا جن میں پیچیدہ ہتھیاروں کے نظام سے لے کر اہم پلیٹ فارم جیسے بکتر بند گاڑیاں، جنگی طیارے، آبدوزیں وغیرہ شامل ہیں۔

حاصل کردہ پیش رفت

پہلی اور دوسری فہرستوں کے نوٹیفکیشن کے بعد سے مسلح افواج کی جانب سے 53,839 کروڑ روپے مالیت کے 31 پروجیکٹوں کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ 1,77,258 کروڑ روپے مالیت کے 83 پروجیکٹوں کے لیے ضرورت کو قبول کرنے (اے او این) کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اگلے پانچ سے سات سالوں کے درمیان 2,93,741 کروڑ روپے کے کیسوں میں پیش رفت ہوگی۔

آتم نربھر بھارت کا وژن

تیسری فہرست کا نوٹیفکیشن دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری کے حصول کے لیے ایک بڑی پہل ہے اور گھریلو صنعت میں حکومت کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ مسلح افواج کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی معیار کے آلات بنا اور فراہم کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق 'آتم نربھر بھارت' کا مقصد دوسرے ممالک سے درآمدات پر انحصار کیے بغیر ایک خود کفیل ملک کے لیے ضروری مستقل سلامتی کا حصول ہے۔ اس کا مقصد بھارت کو دفاعی مینوفیکچرنگ کا ہب بنانے کے لیے گھریلو صنعت کی تعمیر کرنا ہے جو نہ صرف گھریلو ضروریات کو پورا کرے بلکہ بین الاقوامی ضروریات کی بھی تکمیل کرے۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3922

 



(Release ID: 1814219) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil