خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں میں تغذیئے کی کمی  کو دور کرنے کے اقدامات

Posted On: 06 APR 2022 3:43PM by PIB Delhi

خواتین اور  بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں بتایا کہ  حکومت تغذیئے کی کمی کے  مسئلے بہت زیادہ  ترجیح دی ہے اور اس مسئلے کو حل کررنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ حکومت ملک ھر میں آنگن واڑی  سروسز  اسکیم، پوشن ابھیان، پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا اور 6 سال تک کے بچوں کے لئے امبریلا انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز اسکیم (آئی سی ڈی ایس) کے تحت نوعمر لڑکیوں کے لیے اسکیم، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں اور نوعمر لڑکیوں کے لیے اسکیم  نافذ کر رہی ہے۔  اس کے علاوہ  بجٹ 22۔2021 میں تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لیے  ایک جامع تغذیئے مدد کے  پروگرام مشن پوشن 2.0 کا اعلان کیا گیا ہے۔  اس کا مقصد  صحت ، تندرستی اور امراض  کے لئے قوت مدافعت  اور تغذیئے  کی کمی کو دور کرنے  پر مرکوز  طریقوں سے تغذیئے والے مواد، ڈلیوری ، رسائی اور نتائج کو مستحکم کرنا ہے۔

کووڈ 19 کے دوران، بچوں سمیت استفادہ کنندگان کو  مسلسل تغذیئے والی مدد  کو یقینی بنانے کے لیے کووڈ-19 عالمی  وبا کے دوران 15 دن میں ایک بار استفادہ کنندگان کے دروازے پر  آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے  اضافی   نیوٹریشن تقسیم کیا۔ عالمی وباکے اثر کو محدود کرنے کے لیے ملک بھر کے تمام آنگن واڑی مراکز کو بند کر دیا گیا تھا۔  اس کے علاوہ  عالمی وبا کی مدت سمیت گزشتہ 3 سالوں کے دوران پوشن پکھواڑہ  اور پوشن ماہ ہائبرڈ موڈ میں چلائے گئے۔ تقریباً 20.32 کروڑ سرگرمیاں پوشن ماہ 2021 کے درمیان انجام دی گئیں۔

خواتین اور بچوں کی تغذیئے  سے متعلق نتائج کی مسلسل نگرانی کے لیے  حکومت نے پوشن ٹریکر مینجمنٹ ایپلی کیشن  لانچ کی ہے جو آنگن واڑی سینٹر (اے ڈبلیو سی)، آنگن واڑی ورکرز (اے ڈبلیو ڈبلیو) کی سروس ڈلیوری اور حاملہ خواتین ، دودھ پلانے والی ماؤں اور بچوں کے لیے  مکمل استفادہ کنندہ بندوست کی سرگرمیوں کا  360 ڈگری  جائزہ فراہم کراتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ  موبائلی ایپلی کیشن  آنگن واڑی ورکروں کے ذریعہ استعمال کئےجانے والے رجسٹروں کوبھی  ڈیجیٹائز اور خودکار بناتی ہے جس سے  ان کے کام کے معیار  کو   بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

*****

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-3926

                          



(Release ID: 1814216) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Gujarati