پنچایتی راج کی وزارت

پائیدار ترقیاتی اہداف کی تکمیل کے لئے پنچایتی راج اداروں کی حکمرانی  کی صلاحیتیں


راشٹریہ گرام سوراج ابھیان  اسکیم کا اہم مقصد دیر پاترقیاتی اہداف(ایس ڈی جی )کوپورا کرنے کے لئے  پنچایتی راج اداروں  (ٹی آر آئی ) کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے

Posted On: 05 APR 2022 6:09PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  یہ معلومات دی ہے کہ راشٹریہ گرام سورا  ج  ابھیان  کی اسکیم کا بنیادی مقصد دیر پا ترقیاتی اہداف  (ایس ڈی جی) کو پورا کرنے کے لئے پنچایتی راج اداروں  ( پی آر آئی ) کی صلاحیتوں کو تعمیر کرنا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  پنچایتی راج اداروں کے استحکام کے لئے مختلف سرگرمیوں  جیسے صلاحیت سازی اور تربیت ، تربیت کے لئے بنیادی ڈھانچہ   اور تربیت کے لئے انسانی وسائل  مدد ، پنچایتوںمیں گرام سبھاؤں کو مضبوط کرنے کے لئے   درج فہرست علاقوں  میں توسیع   ، انٹرنیٹ پروٹوکول کی بنیاد  پر مبنی  فاصلہ جاتی تعلیمی سہولت، اختراعات کے لئے  مدد ،  پنچایتی راج اداروں  کے لئے تکنیکی مدد ،  مالیاتی ڈاٹا  اور تجزیاتی سیل  ،  پنچایتی عمارتیں ،  پنچایتوں کی ای- صلاحیت سازی ،تعلیمی مواصلاتی معلومات اور  پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ  وغیرہ کے لئے فنڈ جاری کیا جاتا ہے۔

راجستھان سمیت  راشٹریہ گرام سوراج گرام اسکیم کے تحت  کسی علیحدہ   گرام کسان سبھا کا انعقاد نہیں  کیا گیا ہے۔

ریاستوں  کو  غربت ، عوامی صحت ،تغذیہ ،تعلیم  ،سمت  ،صاف صفائی ، پینے کے پانی ،روزی روٹی کی فراہمی  وغیرہ سے متعلق   پائیدار ترقیاتی اہداف کو  یکجا کرنے کی صلاح دی گئی ہے، جو  پنچایتوں  کے دائرہ  میں آتے ہیں۔ ان کی متعلقہ صلاحیت سازی اور  تربیتی منصوبوں  میں ان موضوعات  پر پنچایتوں کے منتخب نمائندوں   اور دیگر اسٹیک ہولڈر  کو تربیت  فراہم کرنا بھی  اسی دائرے میں آتا ہے۔

مرکزی سطح پر راشٹریہ گرام سوراج ابھیان کی نگرانی ، نفاذ  اور نظم وضبط  کے لئے نیشنل  اسٹیرنگ کمیٹی   ،  مرکزی بااختیار کمیٹی اور قومی  پروگرام نفاذ کمیٹی  اور ریاستی  پروگرام  مینجمنٹ  اکائیاں  ہر ریاست میں  قائم کی گئی ہیں۔اسکیم  کے نفاذ کی  پیش کش  کا جائزہ  سکریٹریوں کی کانفرنسوں ، ویڈیو کانفرنسنگ اور سینئر افسران کے ذریعہ علاقائی دوروں کے دوران کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ منظورشدہ  سرگرمیوں کے نفاذ کی  پیش رفت کی نگرانی کے لئے  انتظامی اطلاعاتی سسٹم ( ایم آئی ایس ) ایپلی کیشن   کا التزام  بھی رکھا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ریاستوں  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ منعقد حقیقی تربیت   کے حصول کے لئے  ترمیم شدہ  تربیتی   مینجمنٹ پورٹل   2.0 ( ٹی ایم پی )بھی  چلایا جارہا ہے۔

*************

ش ح۔ج ق ۔رم

U-3902

 



(Release ID: 1814018) Visitor Counter : 120


Read this release in: English