خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

ایف پی آئیز میں عصری ٹیکنولوجی کا احیاء

Posted On: 05 APR 2022 3:18PM by PIB Delhi

خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق  صنعتوں کی وزارت کے وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی ہیں ۔

حکومت آب وہوا میں تبدیلی کے بارے میں قومی عملی منصوبہ (این اے پی سی سی ) پرعمل درآمد کررہی ہے جو ملک میں آب وہوا سے متعلق اقدامات کے لئے ایک سرپرست پالیسی  فریم ورک ہے۔ این اے پی سی سی کے عین مطابق ، تطبیق اورتخفیف دونوں کے لئے بھارت کے اقدامات میں اضافے کی غرض سے بہت سی اسکیموں اورپروگراموں کا آغاز کیاگیاہے ۔ وزارت کی جانب سے مختلف اداروں /تحقیقی تنظیموں کو ، خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق شعبے کے لئے ایسی ٹیکنولوجی  وضع کرنے جس میں  کاربن کا اخراج کم سے کم کیاگیاہو،  مالی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے ۔

وزارت ، اپنی اسکیموں کے ذریعہ ملک میں خوراک  کی ڈبہ بندی کا جدیدترین بنیادی ڈھانچہ  کے قیام میں معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ جلد خراب ہوجانے والے پھلوں اورسبزیوں کے لئے قیمتوں  کو مستحکم رکھنے سے متعلق اقدامات کررہی ہے ۔ ان اقدامات میں آپریشن گرین اسکیم  کے تحت ، منڈی میں مانگ سے بڑھ کر رسد کی صورتحال  کے دوران ، کھپت کے مراکز کے لئے پیداواری علاقے سے اضافی پیداہوئی فصل کو لے جانے کے نقل وحمل اورذخیرہ کرنے پرآنے والے اخراجات کے 50فیصد کی شرح سے مالی مدد فراہم کیاجاناشامل ہے ۔

اس کے علاوہ برآمدات کے عمل میں شامل افراد سمیت خوراک کی ڈبہ بندی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے سازگار ماحول کو یقینی بنانے کے مقصد سے انضباطی اورپالیسی اصلاحات کی گئی  ہیں۔ان اقدامات  میں وزارتوں میں پروجیکٹ ترقیاتی سیل اورکابینہ سکریٹری کے تحت سکریٹریوں کا ایک بااختیارگروپ (ای جی اوایس ) تشکیل دیاجانااورآن لائن پورٹل کے توسط سے تجاویز کی منظوری اورگرانٹس کے اجراء کو زیادہ کارگزار بنانا شامل ہیں ۔

*****

ش ح ۔ ع م۔ ع آ

U-3896



(Release ID: 1814015) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Tamil