صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نرسنگ میں افرادی قوت  میں اضافے کےلئے اٹھائے گئے اقدامات

प्रविष्टि तिथि: 05 APR 2022 3:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5اپریل ،2022

انڈین نرسنگ  کونسل  کے ریکارڈس کے مطابق،ملک میں  33.41 لاکھ نرسنگ عملہ  رجسٹرڈ ہے جس کا آبادی کے لحاظ سے تناسب 1000کی آبادی پر  1.96نرسوں کی سہولت فراہم کرنے کا ہے۔ملک میں نرسنگ کی افرادی قوت میں اضافے کے سلسلے میں اٹھائے گئے چند  موثر  اقدامات مندرجہ ذیل ہیں:

  1. نرسنگ کالجوں /اسکولوں اور ہاسٹلز کی عمارت کی تعمیر  کےلئے  زمین کی فراہمی میں نرمی کی گئی۔
  2. پہاڑی اور قبائلی علاقوں کےلئے  100بستروں والا ایک  پیرنٹ اسپتال  بنانے میں نرمی کی گئی ۔
  3. ایم ایس سی نرسنگ پروگرام کےلئے  طلبہ اساتذہ   کے تناسب میں  1:5 سے 1:10  تک کی نرمی کی گئی  ۔
  4. نرسنگ انسٹی ٹیوٹس میں طلبہ مریضوں کے تناسب میں  1:5 سے 1:3 تک کی نرمی کی گئی ۔
  5. زیادہ سے زیادہ 100 سیٹیں  ان  نرسنگ کالجوں کو دی جائیں گی  جن کے پاس بغیر میڈیکل کالج کے اصرار  کے  300بستروں والے پیرنٹ اسپتال   ہوں گے۔
  6. اسکول سے اسپتال تک کے فاصلے میں 15کلومیٹر سے 30کلومیٹر تک کی نرمی کی گئی ہے۔تاہم ،پہاڑی اور قبائلی علاقوں کےلئے  یہ فاصلہ زیادہ سے زیادہ 50کلومیٹر ہوگا۔
  7. ڈپلومہ اور ڈگری میں داخلے کے لئے  ایلیجی بلٹی کرائٹیریا (نمبروں میں ) میں نرمی کی گئی۔
  8. ایم ایس سی نرسنگ پروگرام شروع کرنے   کےلئے نرمی  کی گئی۔سپر اسپیشلٹی  اسپتال  بھی ایم ایس سی نرسنگ پروگرام  بغیر گریجویٹ پروگرام  کے شروع کرسکتے ہیں۔

یہ معلومات  صحت اور خاندانی بہبود   کی مرکزی  وزیر مملکت  ڈاکٹر بھارتی پروین پوار  نے آج راجیہ سبھا میں ایک  تحریری جواب میں دی۔

 

 

****************

 

 (ش ح ۔ا م )

U NO: 3898


(रिलीज़ आईडी: 1813999) आगंतुक पटल : 142
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Telugu