سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ریشٹھا اسکیم پر نظرثانی
Posted On:
05 APR 2022 4:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی،5اپریل ،2022
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نےمرکزی شعبہ کی ایک اسکیم ‘‘درج فہرست ذاتوں کےلئےکام کرنے والی والنٹری اور دیگر تنظیموں کےلئے گرانٹ اِن –ایڈ’’کا نفاذ کیا ہے ،جس کے تحت درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے تعلیم کے شعبہ سے متعلق پروجیکٹوں کےلئے رضاکار تنظیموں کو مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔اس اسکیم کے تحت وسیع پیمانے پر تین قسم کے پروجیکٹوں کا احاطہ کیا جاتا ہے جن کے نام اس طرح ہیں، پرائمری اور سیکنڈری دونوں طرح کےطلبہ کےلئے رہائشی اسکول، غیر رہائشی اسکول اور ،ہاسٹلز۔گزشتہ تین برسوں کے دوران سال 21-2022 کےلئے ،01.04.2022 سے اس اسکیم پر نظر ثانی کی گئی ہے،جس میں والنٹری اور دیگر تنظیموں کو لڑکیوں کےلئے ہاسٹلز کی سہولت سمیت ریائشی اسکولوں /غیر رہائشی اسکولوں اور ہاسٹلز کےلئے پہلے سے چلائے جارہے یا نئے پروجیکٹوں کےآپریشن اور اپ گریڈیشن کےلئے امداد مہیا کرانے کا انتظام ہے۔
سال 22-2021 کےلئے اس اسکیم پھر سے نظرثانی کرتے ہوئے اس کا نام بدل کر ‘ نشاندہی کئے گئے علاقوں میں ہائی اسکول میں پڑھنے والے طلبا کی رہائشی تعلیم کےلئے اسکیم (ایس ایچ آر ای ایس ایچ ٹی اے-شریشٹھا) اسکیم کر دیا گیا۔یہ دو موڈز میں کام کرتی ہے۔
ا سکیم کےپہلے موڈ کے تحت ہر سال ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے بہترین طلبہ کی ایک مخصوص تعداد کا انتخاب ٹاپ کلاس پرائیویٹ ریزنڈنشیل ہائی اسکولوں میں معیاری رہائشی تعلیم دینے کےلئے کیا جاتا ہے ،جن کے والدین کی سالانہ آمدنی 2.5لاکھ روپے تک ہے ۔اس اسکیم کے تحت درج فہرست ذاتوں کے نویں سے بارہویں کلاس کے طلبہ کےلئے ہاسٹل کی مفت سہولت فراہم کی جاتی ہے۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کی جانب سے اسکول فیس کی مکمل رقم اور رریزیڈنشیل چارجز جس میں میس کےچارجز بھی شامل ہیں جس میں سالانہ ایک لاکھ سے 135000/- روپے تک فی طلبہ کےلئے کسی بھی معیاری پرائیویٹ اسکول کو ادا کئے جانے کا انتظام ہے۔اسکیم کے دوسرے موڈ کے تحت ، غیر رہائشی اسکولوں/رہائشی اسکولوں /والنٹری اداروں /رضاکار اداروں کےلئے ہاسٹلز کی سہولت بہم پہنچانے والے جاری پروجیکٹوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔ایسی باتیں جن س میں اسٹاف کی تنخواہ،خوردنی اشیا،کتابیں اور اسٹیشنری وغیرہ شامل ہیں ، کو نظر ثانی شدہ اسکیم سے ہٹا دیا گیا ہے اور (فی طالب علم کی بنیاد پر)فی کس پر خرچ آنے والی قیمت کو اسکیم میں شامل کرلیا گیا ہے جس سے اسکیم کو مزید شفاف ،قیمتوں کی ہیرا پھیری سے پاک بنانے کے ساتھ اسے مزید فائدے مند بنایا گیا ہے۔شریشٹھا اسکیم کےدوسرے موڈ کے تحت درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے فی طالب علم کی بنیاد پر ہر پروجیکٹ کےلئے قابل قبول گرانٹ کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
لاگت فی طالب علم کی حد تک (روپے فی سال )
|
|
رہائشی
|
غیر رہائشی
|
ہاسٹل
|
|
پرائمری
|
35000
|
11000
|
16000
|
سیکنڈری
|
55000
|
35000
|
28000
|
یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ہے۔
****************
(ش ح ۔ا م )
U NO: 3882
(Release ID: 1813983)
Visitor Counter : 115