زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

تیل کے بیجوں کی پیداوار

Posted On: 05 APR 2022 4:02PM by PIB Delhi

ملک کے اندر گذشتہ تین سالوں میں تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔2018-19 میں تیل کے بیج کی پیداوار 31.52ملین ٹن کے مقابلے 22-2021 میں 37.51 ملین ٹن ہوگئی ہے (دوسراایڈوانس تخمینہ،اقتصادیات اور شماریات کے ڈائریکٹوریٹ) ۔گذشتہ تین سالوں اور رواں سال میں تیل کے بیجوں کی پیداوار کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

 

سال

پیداوار(ملین ٹن)

2018-19

31.52

2019-20

33.22

2020-21

35.95

2021-22*

37.15

 

*دوسرا ایڈوانس تخمینہ ، اقتصادیات اور شماریات کے ڈائریکٹوریٹ ۔

اقتصادیات اور شماریات کے ڈائریکٹوریٹ کے دوسرے ایڈوانس تخمینے کے مطابق 21-2020 میں 12.61ملین ٹن کی پیداوار کے مقابلے 22-2021 میں سویابین کی تخمینہ شدہ پیداوار 13.12 ملین ٹن ہے۔

حکومت ملک میں تیل کے بیجوں کی پیداوار اور پیداواریت کی صلاحیت میں اضافہ کے لئے 19-2018 کے بعد سے مرکز کی اعانت یافتہ اسکیم ،قومی خوراک تحفظاتی مشن –تیل کے بیج اور پام کا تیل (این ایف ایس ایم- او ایس اور او پی) کا نفاذ کررہی ہے ۔اب حکومت نے 22-2021 میں پام تیل کے لئے خوردنی تیل سے متعلق قومی مشن (پام تیل)-این ایم ای او (اوپی) نامی ایک علیحدہ مشن کی شروعات کی ہے۔

این ایف ایس ایم –تیل کے بیجوں اور این ایم ای او (اوپی) دونوں کوملک میں تیل کے بیج اور پام تیل کی پیداوار اور اس کی پیداواریت کی صلاحیت کو بڑھاکر کے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرکے خوردنی تیلوں کی دستیابی میں اضافہ کے مقصد سے نافذ کیا جارہا ہے۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*************

 

 

 

ش ح ۔ ع ح ۔ م ش

U. No.3892



(Release ID: 1813982) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Tamil