زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
کرشی وگیان کیندر(کے وی کیز) کی جانب سے تکنیکی مصنوعات
Posted On:
05 APR 2022 4:10PM by PIB Delhi
حکومت ہر دیہی اضلاع میں اس بات کا دھیان رکھتے ہوئے کرشی وگیان کیندر (کے وی کیز) کے کھولنے کا انتظام کرتی ہے کہ نئی زرعی ٹیکنالوجیوں اور بہترین طور طریقوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور کسانوں کے کھیتوں میں اس کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔
گذشتہ تین سالوں میں کے وی کیز کی جانب سے پیدا کی گئیں معیاری تکنیکی مصنوعات 5.48 لاکھ کوئنٹل بیج ہیں۔ اس کے علاوہ 1150.53 لاکھ پودا لگانے کے ساز و سامان ،2.74لاکھ کوئنٹل بایو پروڈکس اور 680.79 لاکھ مویشیوں کے چارے اور مچھلی کی بچیاں ہیں۔
کے وی کیز کی سرگرمیوں میں زرعی تکنیکوں کی تشخیص اور اس کا مظاہرہ ،کسانوں کی تربیت اور کاشت کاروں کو سہولت فراہم کرنے والا عملہ ، کسانوں کو کاشت کی ایڈوائزری کی فراہمی اور معیاری بیجوں کی پیداوار، پودا لگانے کے سازو سامان اور دیگر تکنیکی ساز و سامان کے علاوہ کسانوں میں بہترین زرعی ٹیکنالوجیوں سے متعلق بیداری پھیلانا شامل ہیں۔یہ سرگرمیاں کسانوں کی جانب سے نئی ٹیکنالوجیوں کو اپنانے کا باعث بنی ہیں جو ان کے کھیت کے مسائل کو حل کرتی ہیں ، کاشت کی لاگت کو کم کرتی ہیں اور جس کی وجہ سے پیداوار میں اضافے کے ساتھ ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں یہ جانکاری دی۔
*************
ش ح ۔ ع ح ۔ م ش
U. No.3891
(Release ID: 1813979)
Visitor Counter : 96