سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم اے جی وائی پر عمل درآمد

Posted On: 05 APR 2022 4:43PM by PIB Delhi

مرکز کی طرف سے اسپانسرکی گئی اسکیم پردھان منتری آدرش گرام یوجنا (پی ایم اےجی وائی پر ، درج فہرست ذاتوں کی اکثریت والے گاؤں کی مربوط ترقی کے لئے 2009-10 سے عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔ 19-2018 سے اسکیم پر عمل درآمد سے متعلق رہنما خطوط کو جامع طریقے سےنئے سرے سے ترتیب دیا گیا تھا ۔ 22-2021 کے دوران اس اسکیم کو اس محکمہ کی دو دیگر موجودہ اسکیموں میں ضم کردیا گیا  اوراس  ا سکیم کانام پردھان منتری انوسوچت جاتی ابھیودے یوجنا (پی ایم اے جے اے وائی) کردیا گیاہے۔ اس کے لئے مالی سال 22-2021 کے لئے 1800کرور روپئے کی رقم مختص کی گئی ۔

پی ایم اےجےاے وائی کی ضم اسکیم کے آدرش گرام حصے کااصل مقصد درج فہرست ذاتوں کی اکثریت والے گاؤں کی مربوط ترقی ہے۔

1-ابتدائی طور پر متعلقہ مرکزی اور ریاستی اسکیموںپر عملدرآمد کے ذریعہ   اور

2-  وہ نشان زد گرمیاں شروع کرنا  جو موجودہ مرکزی اور ریاستی سرکار کی اسکیموں میں شامل نہیں ہیں ، ان سرگرمیوں کو  20 لاکھ روپئے فی گاؤں کی حد تک مرکزی امداد کے طور پر فرق کو ختم کرنے کے فنڈز فراہم کرکے شروع کیا جائے گا۔

اسکیم کی شروعات آزمائشی طور پر کی گئی تھی جس میں  اس طرح کے 1000 گاؤوں کاانتخاب کیا گیا تھا۔ 15-2014 میں اس اسکیم کو مزید 1500 گاؤوں تک توسیع کردی گئی ۔ 19-2018 سے اب تک 19080 گاؤں کاانتخاب، اس اسکیم کے تحت کیا جاچکاہے۔ 17-2018 تک اس طرح کے سبھی گاؤوں جن میں 50 فیصد سے زیادہ درج فہرست ذاتوں کی آبادی ہے، اس اسکیم کے تحت منتخب کئے جانےکے اہل تھے۔ 19-2018 کے بعد سے جن گاؤوں میں کل آبادی 500 یا اس سے زیادہ تھی اورجن میں 50 فیصد درج فہرست ذاتوں کی آبادی  تھی ، وہ  اس اسکیم کے تحت فی الحال انتخاب کے اہل ہیں ں۔

اڈیشہ میں 15-2014 میں 175 گاؤوں کاانتخاب کیا گیا تھا جن میں 169 کو اہل پایا گیا۔19-2018 سے 946 گاؤوں کاانتخاب کیا گیا جن میں سے ابھی تک 904 کو اہل پایا گیا ہے ۔

ابھی تک 2487 گاؤوں کو مقررہ نشانے حاصل کرنےپر ا ٓدرش گرام قراردیا گیا ہے  جن میں سے 43 گاؤں اڈیشہ کےہیں۔

محکمے کی طرف سے اڈیشہ کی ریاستی سرکار کو جاری کئے گئے فنڈز اورپچھلے تین سال میں سے ہر ایک کے دوران ان کے ذریعہ استعمال کئے گئےفنڈز نیز رواں مالی سال کے فنڈز مندرج ذیل ہیں:

(روپے لاکھ میں )

 

سال

جاری کئے گئے فنڈز

استعمال کئے گئےفنڈز

2018-19

2818.00

2591.70

2019-20

1787.60

0.00

2020-21

0.00

0.00

2021-22

8172.34

0.00

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

2018-19میں پی ایم اے جی وائی کی اسکیم کے موجودہ رہنما خطوط کو از سر نو تشکیل دیا گیا تھا ، جس میں یہ سہولت رکھی گئی تھی کہ  پردھان  منتری آواس یوجنا گرامین اسکیم کے تحت منتخب گاؤ ں کے سبھی اہل کنبوں کو شامل کرلیا جائے۔ اڈیشہ سرکار کی طرف سے پی ایم اےجی وائی کے لئےپورٹل پر اپ لوڈ کی گئی  ابھی تک کی تازہ صورتحال کےمطابق 61554 گھر جو اڈیشہ کے  پی ایم اے جی وائی گاؤوں میں ،پی ایم اے وائی جی کے تحت اہل پائے گئے، ان میں سے  73 کنبوں کو پی ایم اے وائی جی کے تحت مکانات فراہم کئے گئے ۔ ضمیمہ میں ضلع وار تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

 

ضمیمہ -1

اڈیشہ کے پی ایم اے جی وائی گاؤوں میں گھروں کو پی ایم اے وائی جی کے تحت مختص کی گئی رقوم کی ، ضلع وار تفصیلات

 

نمبرشمار

ضلع

اڈیشہ کےپی ایم اے جی وائی گاؤوں میں پی ایم اے وائی جی کے تحت اہل پائے گئے گھروں کی تعداد

(تک 31.3.2022)

پی ایم اے وائی جی کے تحت آواس فراہم کئےگھروں کی تعداد

1.

انوگل

1766

0

2.

بالنگیر

1506

0

3.

بالاسور

6837

0

4.

بارگڑھ

993

0

5.

بھدرک

6378

3

6.

بودھ

484

66

7.

کٹک

3825

0

8.

دیوگڑھ

614

0

9.

ڈینکنال

2491

0

10.

گجاپتی

241

0

11.

گنجم

1108

0

12.

جگت سنگھ ہاپوڑ

315

0

13.

جاجاپور

3159

0

14.

جھرسوگوڈا

558

0

15.

کلاہانڈی

2234

0

16.

کندھامل

1705

0

17.

کیندرپارا

4379

0

18.

کیندوجھر

3114

0

19.

کھوردھا

1152

4

20.

کوراپٹ

884

0

21.

ملکان گیری

2843

0

22.

میوربھنج

1287

0

23.

نبارنگ پور

345

0

24.

نیاگڑھ

799

0

25.

نوپاڑہ

903

0

26.

پوری

6851

0

27.

پریاگاج

2561

0

28.

سمبھل پور

436

0

29.

سونے پور

1724

0

30.

سندرگڑھ

62

0

میزان

61554

73

 

 

 

 

*************

 

 

 

ش ح- ا س– ف ر

U. No.3887


(Release ID: 1813976)
Read this release in: English