سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بیرون ملک میں تعلیم کے حصول کے لئے قومی وظیفہ

Posted On: 05 APR 2022 4:36PM by PIB Delhi

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت بیرون ملک کے لئے قومی وظیفہ (این او ایس)کی دواسکیموں کا نفاذ کرتی ہے،ان میں سے ایک اسکیم سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی جانب سے نافذ کی جاتی ہے ،جس کے تحت درج فہرست ذاتوں ،نام و نہاد خانہ بدوش  اور نیم خانہ بدوش قبائل ،بے زمین، زرعی مزدوراور روایتی کاریگروں سے منتخب طلبا کو بیرون ملک میں ماسٹرس اور پی ایچ ڈی سطح کے کورسز کے لئے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔دیگر اسکیم کا نفاذ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ (ڈی او ای پی ڈبلیو ڈی)کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ جس کے تحت معذور افراد میں سے منتخب طلبا کو بیرون ملک میں ماسٹرس اور پی ایچ ڈی سطح کے کورسز کے لئے وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے۔اسی طرح قبائلی امور کی وزارت ایس ٹی برادری سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لئے این او ایس اسکیم کا بھی نفاذ کررہی ہے ۔ان اسکیموں میں سے کسی کے بھی تحت طلبا کے دیگر زمروں کو شامل کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔

وزارتوں /محکموں میں انتخاب کا عمل درج ذیل ہیں:

  1. سماجی انصاف و  تفویض اختیارات کی جانب سے چلائی جارہی اسکیم کے تحت درج فہرست ذاتوں کے 125 ہونہار طلبا کو ہر سال وظیفہ دیا جاتا ہے۔وزارت کے آن لائن پورٹل پر درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ اہل امیدواروں کی آن لائن درخواستیں سلیکشن مع اسکریننگ کمیٹی کے سامنے پیش کی جاتی ہیں تاکہ اسکیم کی شرائط کے مطابق انتخاب کے لئے ان کی سفارشات کی جاسکے۔میرٹ لسٹ اداروں کی بین الاقوامی درجہ بندی کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے جس میں امیدواروں کو داخلہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔
  2. معذور افراد (دیویانگجن) کو بااختیار بنانے کے محکمہ کی جانب سے چلائی جارہی اسکیم کے سلسلے میں 20 سلاٹ کے لئے بیرون ملک  میں تعلیم کے حصول کی خاطر قومی وظیفہ کی درخواستوں کی وصولی پورے سال حاصل کی جاتی ہیں۔اسکیم کی شرائط کے مطابق اسکریننگ کمیٹی کی جانب سے درخواستوں کی جانچ کی جاتی ہے ۔اسکریننگ کمیٹی کی جانب سےشارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کو سلیکشن کمیٹی کے سامنے پیش کیا جاتا ہے ،سلیکشن کمیٹی انفرادی امیدوار کی تعلیمی لیاقت اور تجربے کی تشخیص کرتی ہے اور ایک میرٹ لسٹ تیار کرتی ہے جو حتمی اور فیصلہ کن طور پر انتخابی طریقے کار کا تتّمہ ہے۔
  3. قبائلی امور کی وزارت کی این او سی درج فہرست قبائل کے 20 ہونہار طلبا کو ہر سال دئے جاتے ہیں ۔درخواستیں وزارت کی آن لائن پورٹل پر مانگی جاتی ہیں۔تمام درخواستیں مقررہ مدت کے اندر موصول کی جانی ہوتی ہیں اور ان درخواستوں کی لسٹنگ کے لئے ایک آزاد اسکریننگ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جانا  ہوتاہے۔اسکریننگ کمیٹی کی جانب سے شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کو سلیکشن کمیٹی کے سامنے ذاتی انٹرویو کے لئے خود کو حاضر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔میرٹ لسٹ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے امیدواروں کی تشخیص کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔منتخب امیدواروں کو بیرون ملک میں منظورشدہ یونیورسٹی اداروں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے دو سال کا وقت دیا جاتا ہے۔

یہ معلومات سماجی انصاف اور اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*************

 

 

ش ح ۔ ع ح ۔ م ش

U. No.3885


(Release ID: 1813971) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Gujarati