صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند کل نیدر لینڈ پہنچے ، انہوں نے کیوکینوف ٹولپ پارک میں گل لالہ کی ایک نئی قسم کا نام ‘‘ میتری’’ رکھنے کی تقریب میں شرکت کی
صدرجمہوریہ کا آج رسمی خیرمقدم ہوا، انہوں نے عزت مآب کنگ ولیم الیگزینڈراور عزت مآب کوئن میکزیما کی جانب سے منعقد لنچ کی تقریب میں
بھی شرکت کی
Posted On:
05 APR 2022 8:17PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند اپنے دو ملکوں کے دورے کے حتمی حصے کے طور پر کل (4 اپریل 2022) ایمسڈرم پہنچے ۔
4 اپریل 2022 کی شام میں صدرجمہوریہ نے ایمسڈرم میں واقع کیوکینوف ٹولپ پارک کادورہ کیا جہاں نیدرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ جناب اوپکے ہوکیسٹرا نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر گل لالہ نسل کی ایک نامزدگی تقریب منعقد ہوئی۔ ہندوستان اور نیدر لینڈ کے درمیان خصوصی اور مستحکم دوستی کی علامت کے طورپرگل لالہ کی اس قسم کو ‘‘ میتری ’’ نام دیا گیا ہے۔
اس موقع پر اپنے مختصر تبصرے میں صدرجمہوریہ نے کہا کہ آج ہند- نیدرلینڈ تعلقات کے حوالے سے ایک نیا پھول کھلے گا۔ انہوں نے اس انوکھے جذبے کے لئے نیدرلینڈ حکومت کا شکریہ ادا کیا اور گل لالہ کی نئی خوبصورت قسم کو تیار کرنے والو ں کی کوششوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں ہندوستان اور نیدر لینڈ کے لوگوں کی درمیان دوستی اور تعلقات کے رشتے کو مضبوط کرنے کی سمت میں کام کرنے کے لئے تحریک دے گا۔
آج صبح (5 اپریل 2022) عزت مآب کنگ ولیم الیگزینڈر اور عزت مآب کوئن میکزیما نے ایمسڈرم کے رائل پیلس میں صدر جمہوریہ کا استقبال کیا اور ڈیم اسکوائر میں ان کا روایتی استقبال کیا ۔ استقبال اور گل پوشی کی تقریب کے بعد کنگ اور ان کی بیگم نے صدرجمہوریہ کے اعزاز میں ایک لنچ کا اہتمام کیا۔
شام میں کنگ ولیم اور کوئن میکزیما نے صدر جمہوریہ کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا۔
*************
ش ح۔ج ق ۔رم
U-3879
(Release ID: 1813956)
Visitor Counter : 145