سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

بزرگ شہریوں کی غذائیت کی صورتحال

Posted On: 05 APR 2022 4:50PM by PIB Delhi

سن 2011 کی مردم شماری کے مطابق، بزرگ شہریوں کی تعداد کل آبادی کا 8.4فیصد تھی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ ’آبادی کے تخمینے پر تکنیکی گروپ کی رپورٹ- جولائی 2020‘ نے بزرگ شہریوں کی آبادی میں 2021 میں 13.75 کروڑ (کل آبادی کا 10.1 فیصد) سے بڑھ کر ، 2036 میں، 22.74 کروڑ (کل آبادی کا 14.9 فیصد) ہونے کا تخمینہ لگایا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ’’ بھارت میں لانگی ٹیوڈنل ایجنگ اسٹڈی (ایل اے ایس آئی)‘‘ ویو- 1 (18-2017) رپورٹ نے ملک میں بزرگ شہریوں کی غذائیت کی صورت حال کا اندازہ لگایا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں، 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ایک چوتھائی سے زیادہ بزرگوں کا وزن کم ہے (27فیصد) اور بزرگوں کا پانچواں حصہ زیادہ وزن/موٹاپے (22فیصد) سے دوچار ہے، جو ہندوستان میں بزرگوں میں غذائی قلت اور زیادہ غذائیت کے دوہرے بوجھ کی نشاندہی کرتا ہے۔

بزرگ آبادی اور ان کے خاندان کے افراد میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، صحت اور خاندانی بہبود کی  وزارت نے معلومات، تعلیم اور مواصلات (آئی ا ی سی) سے متعلق مواد تیار کیا ہے جس میں بزرگوں کے لیے غذائیت کے پہلو شامل ہیں اوراسے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت، بزرگ شہریوں کے لیے مربوط پروگرام کی ایک اسکیم کو پہلے ہی نافذ کر رہی ہے جس کے تحت غیر سرکاری تنظیموں، رضاکارانہ تنظیموں جیسی نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو، بزرگ شہریوں کے گھروں، مسلسل نگہداشت کے گھروں کو چلانے اور دیکھ بھال کے لیے امداد فراہم کی جاتی ہے۔ ایسے گھروں میں رہنے والے غریب بزرگ شہریوں کو صحت مند بڑھاپے کے لیے غذائیت، رہائش، صحت کی دیکھ بھال، کپڑے، تفریح وغیرہ فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ معلومات، سماجی انصاف اور باختیارات بنانے کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

*****

U.No.3861

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1813924) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Tamil