وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم ایم ایس وائی کے تحت مچھلی کی پیداوار

Posted On: 05 APR 2022 6:18PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیئری کا محکمہ آندھرا پردیش سمیت پورے ملک میں مالی سال 21-2020 سے اب تک کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری، یعنی 20050 کروڑ روپے کی لاگت سے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کی فلیگ شپ اسکیم نافذ کر رہا ہے۔ پی ایم ایم ایس وائی کے نفاذ کا سلسلہ 21-2020 کے دوران شروع ہوا اور ملک میں مچھلی کی پیداوار 20-2019 کے 141.64 لاکھ ٹن کے مقابلے 21-2020 میں بڑھ کر 147.25 لاکھ ٹن ہو گئی۔ اسی طرح ریاست آندھرا پردیش میں بھی مچھلی کی پیداوار 20-2019 کے 41.74 لاکھ ٹن کے مقابلے 21-2020 کے دوران  بڑھ کر 46.23 لاکھ ٹن ہو گئی۔

ملک میں اورریاست آندھرا پردیش میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران، سال در سال مچھلی کی پیداوار کی تفصیل نیچے دی گئی ہے:

 

نمبر شمار

سال

ملک میں مچھلی کی پیداوار (لاکھ ٹن میں)

آندھرا پردیش میں مچھلی کی پیداوار (لاکھ ٹن میں)

1

2016-17

114.31

27.66

2

2017-18

127.04

34.50

3

2018-19

135.73

39.91

4

2019-20

141.64

41.74

5

2020-21

147.25

46.23

 

 

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیئری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3869

 


(Release ID: 1813923) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Tamil