وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں این سی سی کے اے ڈی جی اور ڈی ڈی جی کی دوروزہ کانفرنس


این سی سی کی توسیع کے لئے حکومت کے منصوبے کا وقت سے پہلے نفاذ ایجنڈے میں شامل

Posted On: 05 APR 2022 5:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  5/اپریل 2022 ۔ نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی دوروزہ، دو سالہ کانفرنس 5 اپریل 2022 کو نئی دہلی میں شروع ہوئی۔ ملک بھر کے سبھی این سی سی ڈائریکٹوریٹس کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل ڈائریکٹرس جنرل اور ڈپٹی ڈائریکٹرس جنرل کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ جن اہم موضوعات پر اس کانفرنس میں تبادلہ خیال کیا جانا ہے، ان میں ملک کے نوجوانوں کی توقعات کی تکمیل کے لئے حکومت کی ہدایات کے مطابق این سی سی کے موجودہ توسیعی منصوبے کا قبل از وقت نفاذ شامل ہے۔

کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل گربرپال سنگھ نے گزشتہ چھ مہینوں کے اندر تربیت اور اس تنظیم کے بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹک سنکشنز کو بہتر بنانے کے لئے کی گئی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے بھارت کے نوجوانوں کو رغبت دلانے اور انھیں ایک ذمے دار شہری بنانے کے تئیں این سی سی کی عہد بستگی کا اعادہ کیا۔ انھوں نے سبھی ڈائریکٹوریٹس میں ادارہ جاتی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل گربرپال سنگھ نے زور دیا کہ پھر جی اٹھنے والا بھارت این سی سی کی اصل توجہ کا موضوع ہونا چاہئے اور سبھی ڈائریکٹوریٹس کو چاہئے کہ وہ سماجی بیداری اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگراموں میں شعوری طور پر تعاون دیں۔ انھوں نے ’سوچھ بھارت ابھیان‘ اور ’ڈیجیٹل انڈیا‘ کی سمت میں سبھی یونٹوں کے تعاون کی ستائش کی۔ انھوں نے اپیل کی کہ سبھی ڈائریکٹوریٹ کی کوششیں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونی چاہئیں، جس سے اس تنظیم کے لئے مقررہ اہداف کو مزید مؤثر طریقے سے حقیقت کی شکل دے پانا ممکن ہوسکے گا۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.3851


(Release ID: 1813873) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi