امور داخلہ کی وزارت

سرحدوں کی سیکورٹی کے لئے مختص فنڈ

Posted On: 05 APR 2022 3:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،5  اپریل 2022/

آسام سمیت شما ل مشرقی ریاستوں کے سرحدی علاقوں  کی سلامتی کے لئے  سرحدی بنیادی ڈھانچے اور بندوبست (بی آئی ایم)   اسکیم  کے تحت  ہر سال فنڈ مختص کئے جاتے ہیں اور پچھلے تین سال کے دوران   مختص کئے گئے فنڈ کی تفصیلات  مندرجہ ذیل ہے۔

روپے کروڑ میں

 

 

2019-20

2020-21

2021-22

1۔ بھارت چین سرحد

72.20

42.87

249.12

2۔ بھارت میانمار سرحد

20.00

17.38

50.00

3۔ بھارت بنگلہ دیش سرحد

407.07

294.87

303.18

میزان

499.27

355.12

602.30

 

*بھارت بنگلہ دیش سرحد کے اعدادوشمار میں این ای ریاستوں اور مغربی بنگال   کے اعدادوشمار بھی شامل ہیں۔

شمال مشرقی ریاستوں  میں سرحدی علاقوں کی سیکورٹی کے لئے  مختص فنڈ  مقررہ  وقت   کے اندر ہی   استعمال کرلئے گئے ہیں۔

حکومت ہند نے  بین الاقوامی سرحدوں پر  سیکورٹی کو مستحکم کرنے کے لئے    ایک کثیر رخی طریقہ کار اپنایا ہے   جس میں  بین الاقوامی سرحدوں پر   سرحد کی نگہبانی کرنے والی فورسیز کی تعیناتی  ،  گشت کے ذریعہ   سرحدوں پر موثر  تسلط ، ناکے تیار کرنا،  نگاہ رکھنے کی چوکیاں قائم کرنا،   خطرے والے امکانات کے علاقوں کی میپنگ   اور وقفے وقفے سے تعینات پر نظر ثانی ،  نئی سرحدی   چوکیوں (بی او پی)  کا قیام     ، نگرانی کرنے والے آلات کی تعیناتی،   انٹیلی جینس نیٹ ورک کو مضوبط بنانا سرحد پر باڑھ لگانا اور فلڈ لائٹنگ اور    ندی نالوں وغیرہ جیسے علاقوں میں ٹکنالوجی والے  آلات  کی تعیناتی شامل ہے۔   

یہ بات  امور داخلہ کے وزیر مملکت  جناب نتیہ نند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔  

 

ش ح۔   و ا ۔ج

Uno-3842



(Release ID: 1813762) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Manipuri