ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آلودگی کی آن لائن نگرانی

Posted On: 04 APR 2022 3:38PM by PIB Delhi

ماحول ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی  کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے  آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی ) نے پانی (آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول) ایکٹ، 1974 کی دفعہ 18(1)(بی) اور فضائی (آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول) ایکٹ، 1981 کے تحت تمام ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ ( ایس پی سی بیز) / آلودگی پر قابو پانے والی کمیٹیوں  (پی سی سیز) کو ہدایت جاری کی کہ صنعتوں کو مزید ہدایت دیں  کہ وہ  صنعتوں کی 17 اقسام کی انتہائی آلودگی پھیلانے والی صنعتوں/ کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس (سی ای ٹی پیز)/ بائیو میڈیکل سہولت/ عام خطرناک فضلہ کی سہولت میں آن لائن مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کریں ۔

مزید برآں، ماحولیات (تحفظ) ایکٹ، 1986 کے سیکشن 5 کے تحت، سی پی سی بی نے انتہائی آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے 17 زمروں کے تحت آنے والی تمام صنعتوں کو آن لائن مسلسل اخراج/ فضلہ کی نگرانی کا نظام نصب کرنے اور ایس پی سی بیز / پی سی سیز اور سی پی سی بی سرورز کے لئے  ڈیٹا کے کنیکٹیوٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

سی پی سی بی نے ایس پی سی بیز / پی سی سیز کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ صنعتوں کو بند کرنے کی ہدایات جاری کریں جو صنعتوں کے 17 زمروں اور عام ٹریٹ مینٹ کی سہولیات کے تحت آتی ہیں، جو 28 فروری 2017 کو یا اس سے پہلے شروع کی گئی ہیں اگر وہ  او سی ای ایم ایس  کی تنصیب اور کنیکٹیویٹی کے بغیر کام کرتی پائی جاتی ہیں۔ ایس پی سی بیز / پی سی سیز کو یہ بھی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ او سی ای ایم ایس کو تنصیب  کرنے اور منسلک کرنے کی ایک مخصوص شرط کو کام شروع کرنے سے پہلے ایک نئی قائم شدہ صنعت کے رضامندی آرڈر (سی ٹی او) میں شامل کریں جو 28 فروری 2017 کے بعد شروع ہونے والی صنعتوں اور عام ٹریٹ مینٹ کی سہولیات کے 17 زمروں کے تحت آتی ہے۔

2022- 2014 کے دوران، 4247 صنعتی یونٹس میں سے، 3535 صنعتوں نے او سی ای ایم ایس  کو سی پی سی بی  اور ایس  پی سی بی  سرور سے جوڑ دیا ہے۔ باقی 712 صنعتوں کی بندش کی ہدایات ابھی بھی نافذ ہیں۔ ہدایت کا مقصد طے شدہ معیارات کی تعمیل کے لیے خود صنعتوں کی طرف سے خود ضابطہ اور نگرانی پیدا کرنا تھا۔ او سی ای ایم ایس کے کنیکٹیویٹی سے متعلق سیکٹر وار حیثیت ضمیمہ-I میں منسلک ہے۔

ان او سی ای ایم ایس سے، تجارتی فضلے کے ماحولیاتی آلودگی اور صنعتی اکائیوں سے اخراج کی اصل وقتی قدریں 24 گھنٹے کی بنیاد پر سی پی سی بی اور متعلقہ ایس پی سی بی / پی سی سی  کے سرور کو آن لائن منتقل کی جاتی ہیں۔ سنٹرل سافٹ ویئر ڈیٹا پر کارروائی کرتا ہے اور آلودگی کے پیرامیٹر کی قیمت مقررہ ماحولیاتی اصولوں سے زیادہ ہونے کی صورت میں، ایک خودکار ایس ایم ایس الرٹ تیار کیا جاتا ہے اور صنعتی یونٹ، ایس پی سی بی  اور سی پی سی بی  کو بھیجا جاتا ہے، تاکہ صنعت کی جانب سے فوری طور پر اصلاحی اقدامات کیے جا سکیں اور متعلقہ ایس پی سی بی / پی سی سی کی طرف سے مناسب کارروائی کی جا سکے۔

ملک میں کل 4,433 انتہائی آلودگی پھیلانے والی 17 قسم کی صنعتیں ہیں۔ تعمیل نہ کرنے والے یونٹس کے خلاف مناسب کارروائی کی جاتی ہے ۔ انتہائی آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے 17 زمروں کی ریاست وار حیثیت ضمیمہ II میں دی گئی ہے۔

حکومت نے صنعتی شعبے سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جو درج ذیل ہیں:

  • شیڈیول-I کے تحت صنعت کے لیے مخصوص ڈسچارج معیارات کا نوٹیفکیشن: 'مختلف صنعتوں سے ماحولیاتی آلودگیوں کے اخراج یا فضلہ کے معیارات' برائے ماحولیاتی تحفظ ایکٹ، 1986۔ ایس پی سی بی  اور پی سی سیز کو ان معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانے کا پابند بنایا گیا ہے۔ اب تک، صنعت کے مخصوص ماحولیاتی معیارات، تقریباً 80 صنعتی شعبوں کے لیے، مشتہر کیے جا چکے ہیں۔
  • ایس پی سی بیز/ پی سی سیز ریاستوں میں صنعتوں کو چلانے اور اجازت دینے کے لیے رضامندی جاری کرتے ہیں۔ نیز، ایس پی سی بیز/ پی سی سیز طے شدہ معیارات کے مطابق صنعتی اخراج/فضلہ کے اخراج اور دیگر آپریشنل سرگرمیوں کی تعمیل کی نگرانی کرتے ہیں۔
  • 2016 سے، سی پی سی بی نے انتہائی آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کی 17 زمروں  کا فضلہ اور اخراج کے معیارات کی خلاف ورزی پرپیدا شدہ ایس ایم ایس انتباہات کی بنیاد پر معائنہ شروع کیا ہے ۔ عدم تعمیل کی صورت میں، صنعت کے خلاف واٹر ایکٹ، 1974، ایئر ایکٹ، 1981 اور ماحولیات (تحفظ) ایکٹ، 1986 کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔
  • صنعتوں کی درجہ بندی کے معیار پر نظر ثانی کی گئی ہے اور تمام ایس پی سی بیز/ پی سی سیز کو اسے اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 254 صنعتی شعبوں کو سرخ (61)، نارنجی (90)، سبز (65) اور سفید (38) زمروں  میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 

ضمیمہ - 1

Sector-wise Status of Installation of OCEMS

S. No.

Sector

Total no. of targeted units for OCEMS installation

Total No. of units installed OCEMS and connected with CPCB server

Total No. of units against which closure directions u/s 5 of E(P)A, 1986 are in force

1

Aluminium

14

12

2

2

Cement

394

301

93

3

Chloralkali

33

33

0

4

Copper

3

3

0

5

Distillery

366

285

81

6

Dye & Dye Intermediates

122

96

26

7

Fertilizer

117

96

21

8

Iron & Steel

424

358

66

9

Pesticide

82

71

11

10

Petrochemical

36

30

6

11

Pharmaceuticals

774

673

101

12

Pulp & Paper

307

245

62

13

Refinery

23

23

0

14

Sugar

646

498

148

15

Tannery

458

417

41

16

Thermal Power Plant

443

391

52

17

Zinc

5

3

2

Total

4247

3535

712

 

ضمیمہ – 2

 

Compliance Status of 17 Category of Industries

Sl. No.

SPCB/PCC

Total no. of industries

No. of industries closed by their own

No. of industries operational

No. of industries complying with environmental standards

No. of industries non-complying with environmental standards

No. of industries against which action is taken for non-complying with environmental standards

1

Andaman & Nicobar

0

0

0

0

0

0

2

Andhra Pradesh

296

34

262

234

28

28

3

Arunachal Pradesh

5

0

5

5

0

0

4

Assam

51

11

40

36

4

4

5

Bihar

43

26

17

17

0

0

6

Chandigarh

0

0

0

0

0

0

7

Chhattisgarh

163

20

143

137

6

6

8

Daman & Diu

3

0

3

3

0

0

9

Delhi

3

2

1

1

0

0

10

Goa

15

2

13

12

1

1

11

Gujarat

517

76

441

344

97

97

12

Haryana

174

8

166

161

5

5

13

Himachal Pradesh

21

3

18

18

0

0

14

Jammu & Kashmir

55

0

55

52

3

3

15

Jharkhand

81

2

79

54

25

25

16

Karnataka

246

47

199

184

15

15

17

Kerala

25

5

20

20

0

0

18

Lakshadweep

0

0

0

0

0

0

19

Madhya Pradesh

96

5

91

88

3

3

20

Maharashtra

506

32

474

434

40

40

21

Manipur

0

0

0

0

0

0

22

Meghalaya

23

1

22

21

1

1

23

Mizoram

2

2

0

0

0

0

24

Nagaland

0

0

0

0

0

0

25

Odisha

186

43

143

126

17

17

26

Puducherry

7

3

4

4

0

0

27

Punjab

98

22

76

71

5

5

28

Rajasthan

197

13

184

181

3

3

29

Sikkim

0

0

0

0

0

0

30

Tamil Nadu

239

41

198

194

4

4

31

Telangana

344

47

297

268

29

29

32

Tripura

5

0

5

4

1

1

33

Uttar Pradesh

855

196

659

646

13

13

34

Uttarakhand

46

0

46

42

4

4

35

West Bengal

131

34

97

73

24

24

 

Total

4433

675

3758

3430

328

328

 

 

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 3835


(Release ID: 1813615) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Manipuri