ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
حیاتیاتی فضلے یا باقیات کو ٹھکانے لگانے والی اکائیاں
Posted On:
04 APR 2022 3:42PM by PIB Delhi
ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ٹھوس کچرے کے بندوبست کے ضابطوں 2016 کے مطابق مقامی ادارے اور گاؤں پنچایتیں ، مناسب ٹکنالوجی کا استعمال کرکے اور مکانات اورشہری امور کی وزارت کی طرف سے وقتاََفوقتاََ جاری کردہ رہنما خطوط پر کاربند رہتے ہوئے اور آلودگی کی روک تھام کے مرکزی بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ معیارات پر عمل کرتے ہوئے ٹھوس فضلہ کے مختلف اجزا کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے اپنے طور پر یا نجی شعبے کی شرکت سے یا کسی دیگر ایجنسی کے ذریعہ ٹھوس کچرے کی پروسیسنگ اور اس سے منسلک بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، آپریشن اور رکھ رکھاؤ میں سہولت فراہم کریں گے ۔ ماحولیاتی اثرات او ر ٹرانسپورٹیشن لاگت کو کم سے کم کرنے کے لئے ڈی سینٹرلائزڈ (غیر مرکزیت ) پروسیسنگ کو ترجیح دی جائے گی۔جیسے :
- بایو –میتھے نیشن ، مائیکرو بائل کمپوزیٹنگ ، ورمی کمپوزٹنگ انیروبک ڈائی جیسشن یا حیاتیاتی لحاظ سے مٹی میں مل جانے والے باقیات کو پروسس کرنے کے لئے دیگر معقول طریقہ۔
- باقیا ت کو بروئے کار لانے کے لئے کوڑا کرکٹ سے توانائی تیار کرنا جس میں ایندھن حاصل کرنے کے طریقے بھی شامل ہیں تاکہ اینٹوں کے بھٹے اور بجلی کے پلانٹوں کے لئے ٹھوس کوڑا کرکٹ پر مبنی ایندھن فراہم کرایا جاسکے۔
مزید برآں آلودگی کی روک تھام کے مرکزی بورڈ نے ملک میں تیار کردہ ٹکنالوجیوں کے جائزے اور کچرے کے اختراعی بندوبست کے طور طریقوں کے لئے کچرے کے بندوبست سے متعلق ٹکنالوجی پر ایک قائمہ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے ۔اس کمیٹی نے کچرے کے بندوبست کے لئے ٹکنالوجی کے تخمینے کے لئے ایک پروٹوکول تیار کیا ہے۔
کمپریسڈ بایو گیس پلانٹ دھان سے نکلنے والے بھوسے کا استعمال کرسکتے ہیں اور اسے بایو گیس میں تبدیل کرسکتے ہیں ۔ یہ پلانٹس ڈنٹھل کے گنے کے واقعے کو کم کرسکتے ہیں۔ اسکیم گائڈ لائنز کے مطابق کمپریس بایو گیس تیار کرنے کے لئے پلانٹس کی بھارت سرکار کی پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی ایس اے ٹی اے ٹی اسکیم (سستے ٹرانسپورٹیشن کے لئے پائیدار متبادل ) کے تحت مدد کی جاسکتی ہے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-38
(Release ID: 1813596)
Visitor Counter : 151