کانکنی کی وزارت
ڈاکٹرایس راجونے جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے ڈائریکٹرجنرل کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
01 APR 2022 4:47PM by PIB Delhi
ڈاکٹرایس راجو نے آج کولکاتہ میں جیولوجیکل سروے آف انڈیا یعنی بھارت کے محکمہ ارضیات کے ڈائریکٹرجنرل کا عہدہ سنبھال لیاہے ۔ انھوں نے جناب آرایس گرکھال کی جگہ یہ عہدہ سنبھالاہے ، جو 31مارچ ،2022کو ریٹائرڈ ہوگئے تھے ۔ موجودہ عہدہ سنبھالنے سے قبل ، ڈاکٹر راجو جیولوجیکل سروے آف انڈیا جی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور مشن III اور IV کے نیشنل ہیڈکے عہد ے پرفائز تھے۔
جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے ڈی جی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جناب راجو نے کہا کہ بھارت کا محکمہ ٔ ارضیات ، ملک میں معدنیاتی وسائل کی افزائش کے شعبے میں کلیدی قومی اہمیت کے حامل پروگراموں پرمسلسل توجہ مرکوز کرے گا۔ اورکان کنی سے متعلق شعبے ، صنعتو ں اور ملکی اوربین الاقوامی طورپر شہرت کے حامل تعلیمی اداروں کے ساتھ قریبی تال میل اورروابط قائم کرےگا۔
اس کے علاوہ تجزیہ جاتی سہولتوں کی جدید کاری کی بدولت منصوبہ بند تحقیق وترقی (آراینڈ ڈی ) اورکارروائی جاتی سرگرمیوں پرزیادہ زوردیاجائے گا۔ تاکہ خاص طورپرکان کنی کے تلاش سے متعلق کاموں اورپبلک گڈجیوسائنس کے شعبوں میں اقدامات پرمبنی نتائج کی بہترحصولیابی کی جاسکے۔
انھوں نے کہاکہ اس کامقصد ملک کی تعمیر سے متعلق کوششوں میں بھارت کے محکمہ ارضیات کی مسلسل خدمات اورعہدبندی کو یقینی بناناہے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل اورمشن III اور IV کےنیشنل ہیڈ کی حیثیت سے ڈاکٹرراجو قومی اہمیت کے حامل مختلف النوع جیوسائنسی پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی ، پروگرام مرتب کرنے اوران کے نفاذ اورعمل آوری سے متعلق کاموں میں رہنما ئی فراہم کررہے تھے ۔ ڈاکٹرراجو کی معروف ملکی اوربین الاقوامی جرنلز اوررسائل میں ارضیاتی علوم یا جیوسائنس کے مختلف موضوعات پربہت سی تخلیقات شائع ہوچکی ہیں ۔
*****
ش ح ۔ ع م۔ ع آ
U-3822
(Release ID: 1813579)
Visitor Counter : 203