مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
اربن ریجنل ڈیولپمنٹ پلانس فارمولیشن اینڈ امپلی مینٹیشن ( یو آرڈی پی ایف آئی )گائڈ لائنس 2014 میں ہمارے شہروں میں ہر ایک شخص کے لئے دس سے بارہ مربع میٹر کھلی جگہ کی سفارش کی گئی ہے
مکانات اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے )شہریو ں کے لئے قابل رسائی اور محفوظ جگہ کو بہتر بنانے کے لئے اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے
Posted On:
04 APR 2022 3:44PM by PIB Delhi
مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اربن ریجنل ڈیولپمنٹ پلانس فارمولیشن اینڈ امپلی مینٹیشن ( یو آرڈی پی ایف آئی )گائڈ لائنس 2014 میں ہمارے شہروں میں ہر ایک شخص کے لئے دس سے بارہ مربع میٹر کھلی جگہ کی سفارش کی گئی ہے۔توقع ہے کہ ریاست / مرکز کے زیر انتظا م علاقوں کی شہری ترقی کی اتھارٹیز / شہری ،بلدیاتی ادارے موجودہ مقامی حالات کے مطابق یو آر ڈی پی ایف آئی گائڈ لائنس کو اپنائیں۔ ماسٹر پلانس تیار کرنے یا اس پر نظر ثانی کرتے ہوئے شہر، یو آر ڈی پی ایف آئی گائڈ لائنس کی بنیاد پرضابطوں کا ذکرکرسکتے ہیں۔
مکانات اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے اربن گرین گائڈ لائنس 2014 سرکولیٹ کی ہیں۔ یہ اس لئے سرکولیٹ کی گئی ہیں تاکہ انہیں اپنا یا جاسکے ۔اس کے علاوہ ایم او ایچ یو اے شہریوں کے لئے قابل رسائی اور محفوظ جگہ کو بہتر بنانے کے لئے اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعہ ریاستوں او ر مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ اٹل مشن فار ریجوونیشن اور اربن ٹرانسفارمیشن ( اے ایم آر یو ٹی ) کے تحت آلودگی سے پاک مقامات اور پارکس کافروغ ایک قابل قبول حصہ ہے۔ اب تک 2058 پارکس / گرین مقامات تیارکئے گئے ہیں اور اس کے تحت تقریباََ 4061 ایکڑ کا احاطہ اراضی کا احاطہ کیا گیا ہے۔
اس کےعلاوہ اے ایم آر یوٹی 2.0 یکم اکتوبر 2021 کو شروع کی گئی ہے ۔اس کے تحت پانی میں اضافے کے لئے آبی ذخائر کے احیاءنو اور آلودگی سے پاک مقامات ( گرین مقام ) کی ترقی اور سہولیاتی قدر بڑھانا قابل قبول حصہ ہے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
(04-04-2022)
U-3821
(Release ID: 1813574)
Visitor Counter : 155