ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنگل  بانی کے لئےفنڈس

Posted On: 04 APR 2022 3:33PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اورآب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے حال ہی میں ، جنگلاتی اقدامات کے ذریعےستلج، بیاس، راوی، چناب، جہلم، لونی، جمنا، مہاندی، برہم پترا، نرمدا، گوداوری، کرشنا اور کاویری نامی 13 بڑے دریاؤں کی بحالی کے لیے انڈین کونسل آف فاریسٹری، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن (آئی سی ایف آر ای) ، دہرادون کے ذریعے تیار کردہ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) جاری کی ہیں۔  پروگرام کے ا قدامات میں طاس کے علاقے میں درخت لگانا، مٹی اور نمی کے تحفظ کے کام اور سبزعلاقے کو بڑھانےاور کاربن میں تخفیف کرنے ، گاد کے بوجھ اور سیلاب کو کم کرنے اور زمینی پانی کے ریچارج کو بڑھانے کے علاوہ، روزگار پیدا کرنا شامل ہیں۔

ان تیرہ ڈی پی آرز میں چار بڑے اجزاء کے تحت یعنی (a) جنگلاتی اقدامات کی عمل آوری ، (b) معلومات کے انتظام کو مضبوط بنانا اور قومی صلاحیت کی ترقی، (c) بحالی کا مرحلہ بشمول سکیلنگ اپ اور کامیاب ماڈلز کی نقل، اور (d) جنگلاتی اقدامات  اوردریا کے تحفظ کے لئے قومی رابطہ کاری مجوزہ سرگرمیوں کی کل مالی ضرورت 19,342.62 کروڑ روپے ہے۔  آندھرا پردیش اور تلنگانہ سمیت ریاست کے لحاظ سے اخراجات کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

متعدد محکموں کی شراکت کے ساتھ عمل درآمد کے لیے متعلقہ ریاستی حکومتوں کو ڈی پی آر بھیجے گئے ہیں۔ ریاستی جنگلات کے محکموں کے ساتھ مل کر متعلقہ محکموں یعنی زراعت اور باغبانی کا محکمہ، شہری میونسپل ادارے، دیہی ترقی  کے محکمے وغیرہ  سے امید کی جاتی  ہے  کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں کے تحت فنڈنگ کو نافذ  کریں گے۔

 

نمبرشمار

ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقے

ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے کل لاگت (کروڑ روپے میں)

1

آندھرا پردیش

263.45

2

اروناچل پردیش

320.31

3

آسام

471.09

4

چھتیس گڑھ

571.72

5

دہلی

10.73

6

گجرات

439.5

7

ہریانہ

67.28

8

ہماچل پردیش

1760.7

9

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر

743.23

10

کرناٹک

2021.59

11

کیرالہ

569.04

12

مدھیہ پردیش

2110.25

13

مہاراشٹر

1392.13

14

منی پور

4.34

15

میگھالیہ

67.3

16

ناگالینڈ

121.07

17

اڈیشہ

674.15

18

مرکز کے زیرانتظام علاقہ پڈوچیری

6.8

19

پنجاب

432.07

20

راجستھان

2757.47

21

سکم

23.58

22

تملناڈو

1253.32

23

تلنگانہ

927.9

24

اتر پردیش

451.78

25

اتراکھنڈ

123.71

26

مغربی بنگال

72.86


 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ر ۔ ف ر 

U-3818

 



(Release ID: 1813569) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Tamil