ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خاندانی جنگلات کا تصور

Posted On: 04 APR 2022 3:32PM by PIB Delhi

لینڈ فار لائف،  اقوام متحدہ کاصحرا بندی کا مقابلہ کرنے کے کنونشن (یو این  سی سی ڈی) کا ایک ایوارڈ پروگرام ہے، جو ہر دو سال بعد تفویض کیا جاتا ہے۔ لینڈ فار لائف ایوارڈ کا مقصد ایسے افراد اور تنظیموں کو عالمی سطح پر پہچان فراہم کرنا ہے جن کے کام اور اقدامات نے پائیدار زمین کے انتظامیہ (ایس ایل ایم) کے ذریعے، پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لینڈ فار لائف ایوارڈ 2021، یو این  سی سی ڈی کی جانب سے 17 جون 2021 کو، ہندوستان کی ریاست راجستھان کے خاندانی جنگلات کو دیا گیا ہے۔

خاندانی جنگلات سے یہ مرد  ہے کہ خاندان کے ایک فرد کے طور پر، درخت کی دیکھ بھال کرنا، تاکہ درخت خاندان کے شعور کا حصہ بن جائے۔ اس تحریک میں صحرائی علاقےوالے شمال مغربی راجستھان کے 15,000 سے زیادہ گاؤں کے دس لاکھ سے زیادہ خاندان شامل تھے۔ یو این  سی سی ڈی کے مطابق گزشتہ 15 سالوں میں تقریباً 2.5 ملین پودے لگائے گئے ہیں، جن میں طلباء اور صحرائی باشندوں کی فعال شرکت شامل ہے۔

ایوارڈ دیتے ہوئے، یو این  سی سی ڈی نے کہا ہے کہ، راجستھان، ہندوستان کا خاندانی جنگلات ایک انوکھا تصور ہے جو ایک درخت کو ایک خاندان سے جوڑتا ہے، اور اسے ایک سبز "خاندان کا رکن" بناتا ہے۔ یہ سبز یا ماحولیاتی سماج کاری، ماحولیاتی حساسیتپیداکرتی ہے اور بااختیار بناتی ہے۔

حکومت کے پاس شجرکاری/پودے لگانے سے متعلق مختلف اسکیمیں ہیں جو اس مخصوص علاقے کی آب و ہوا اور جغرافیائی حالت کے لحاظ سے صحرائی اور زمینی انحطاط کا مقابلہ کرتی ہیں جن میں بیس نکاتی پروگرام (ٹی پی پی) کے تحت ایم او ای ایف سی سی کی اسکیمیں، جیسےکہ شجر کاری کا قومی پروگرام (این اے پی)، قومی مشن گرین انڈیا (جی آئی ایم) وغیرہ شامل ہیں۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فرہم کیں۔

*****

U.No.3776

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1813464) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Tamil