سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے سرکاری پرائیورٹ اتحادکے ذریعہ صاف توانائی کے حل میں تیزی لانے کی خاطر مشن انٹی گریٹیڈ بائیو ریفائنری کے مکمل لانچ کے ساتھ صاف توانائی کے لئے مستقبل پرمبنی ایک اہم پی پی پی پہل کا آغا ز کیا
پی پی پی (سرکاری پرائیوٹ ساجھیداری) طریقہ کار کو فروغ دینے کی ایک بڑی پہل
وزیر موصوف نے ٹکنالوجی میں جدت اور تعاون پر مرکوز اختراعی مشن کے ذریعہ مستقبل میں کم کاربن کے لئے بھارت کے عہد کا اعادہ کیا
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہائیڈروجن ویلی پلیٹ فارم کی فنڈنگ کے موقع کا اعلان کیا جو ہائیڈروجن کی پیداوار اور استعمال کے ذریعہ ہائیڈروجن کی مانگ میں اضافہ کی مانگ ہے
وزیر موصوف نے پائیدار ہوا بازی کے ایندھن نیشنل فنڈنگ اپورچونٹی کے علاوہ صاف توانائی کے مربوط مادے میں تیزی لانے کے لئے تین پلیٹ فارم کا آغاز کیا
Posted On:
04 APR 2022 6:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی،4 اپریل 2022/
سائنس اور ٹکنالوجی ، زمینی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر ، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سرکاری اور پرائیویٹ اتحاد کے ذریعہ صاف توانائی کے حل میں تیزی لانے کی خاطر مشن اینٹی گریٹیڈ بائیو ریفائنری کے مکمل لانچ کے ساتھ صاف توانائی کے لئے مستقبل کے ایک اہم پی پی پی (سرکاری پرائیوٹ ساجھے داری) طریقہ کار کی پہل کا آغاز کیا۔
مشن لانچ کرنے کے بعد ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مشن انوویشن کے ذریعہ مستقبل میں کاربن کے کم اخراج سے متعلق بھارت کے عہد کا اعادہ کیا۔ یہ مشن تکنالوجی میں جدت اور تعاون ، پائیدار بائیوفیوئل کی پیداوار کے لئے بائیو ریفارئنری کی موثر اور کم خرچ پیداوار کے ساتھ بائیو پر مبنی کیمیکل اور مادے کو ٹکنالوجی کے استعمال سے پائیدار بائیوفیوئل تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بائیو ریفارئنری کا مربوط مشن مختلف ملکوں ، بین الاقوامی تنظیموں، کارپوریٹ سیکٹر ، تعلیمی اداروں اور سماج کو قابل تجدید ایندھن ، کیمیکل اور مستقبل میں کاربن کے کم اخراج والے مادہ کے لئے اختراعات میں ساجھے داری کو فروغ دیتا ہے۔
قابل ذکر ہےکہ بائیو ریفارئنری کا مربوط مشن کا مکمل آغاز پچھلے سال نومبر میں سی او پی 26کے موقع پر مشن انوویشن کے سالانہ اجتماع میں سافٹ لانچ کےپیش نظر کیا گیا ہے جس کا مقصد اشتراک پر مبنی کارروائی کے ذریعہ صاف توانائی کے عالمی حل میں تیزی لانا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یقین دلایا کہ ہمارے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی دوراندیش قیادت کے تحت بھارت قابل قدر صاف توانائی کے ساتھ ملک میں توانائی کے منظر نامے میں یکسر تبدیلی کا پابند ہے۔ وزیرموصوف نے ہوا بازی میں استعمال کے لئے صاف بائیو فیول میں کم کاربن والے طریقوں کی خاطر بائیو ٹکنالوجی میں اختراعات میں تیزی لانے کی خاطر تحقیق اور ترقی (آر ڈی اینڈ ڈی) کے لئے پائیدار ایوی ایشن فیول نیشنل فنڈنگ اپورچونٹی کا بھی اعلان کیا۔
ڈٖاکٹر جتیندر سنگھ نے ہائیڈروجن ویلی پروگرام کی فنڈنگ اپورچونٹی کا اعلان کیا جو جغرافیائی شناخت والے اضافی پانی والے علاقوں اور قابل تجدید وسائل کے موثر استعمال کے ساتھ ہائیڈروجن کی مانگ اور سپلائی کو بڑھانے کا ایک عالمی اقدام ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ ایچ 2 ویلی کے مقاصد مکمل ہائیڈروجن ویلیو چین کے اشتراک کے لئے صاف ہائیڈروجن ویلی کے قیام سے حاصل کیا جاسکتا ہے تاکہ آموزیشی ٹھوس کے اثرات کے اہم پیمانے کو حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی ایس ٹی میں 2030 تک بھارت نے تین کلین ہائیڈروجن ویلی کی ترکیب میں سہولت کا وعدہ کیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مربوط کلین انرجی میٹریل ایکسی لیریشن پلیٹ فارم آ ف اسٹوریج، انٹی گریٹیڈ کلین انرجی میٹریل ایکسی لیریشن پلیٹ فارم آن میٹریل اور انٹی گریٹیڈ کلین ا نرجی میٹریل ایکسی لیرسشن پلیٹ فارم بائیو انرجی اینڈ بائیو ہائیڈروجن نامی تین توانائی کے مادے میں تیزی لانے کے لئے تین میٹریل ایکسی لیریشن پلیٹ فارم (ایم اے پی) کا لانچ کیا جنہیں سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ اس پر 6 ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہوا بازی میں استعمال کے لئے جدید بائیو فیوئل میں ٹکنالوجی سےمتعلق اختراعات میں تیزی لانے کے مقصد سے آر ڈی اینڈ ڈی میں مدد کی خاطر فنڈنگ اپورچونیٹی آن ایوی ایشن کے لانچ کا بھی اعلان کیا۔
وزیر موصوف نے کہاکہ بھارت مشن انوویشن کے ذریعہ صاف توانائی کا حل کو بڑے پیمانے پر اختراعات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے پائیدار ہوا بازی کے ایندھن پر قومی فنڈنگ اپورچونیٹی کا بھی اعلان کیا تاکہ جدید بائیو فیول کے ہوا بازی کے استعمال کے لئے تکنالوجی والی اختراعات میں تیزی لانے ، تحقیق اور ترقی اور مظاہرہ میں امداد کی جاسکے۔ یہ فنڈنگ اپوچونیٹی (ایف او اے) اداروں کے پرنسپل انویسٹی گیٹر (سی آئی) سے جدید سائنس اور ٹکنالوجی میں اختراعات کے متعلق درخواستیں طلب کرتاہے۔
وزیر موصوف نے کہاکہ بھارت مشن انوویشن کے ذریعہ کم قیمت صاف توانائی کے سولیوشن میں اختراعات کی حوصلہ افزائی کی خاطر اشتراک کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ گرین ہاؤس گیس کے اخراج اور عالمی اخراج کا ایک تہائی ہوتا ہے اور اس میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ بھارت بائیو ٹکنالوجی کے محکمے کے ذریعہ پائیدار ہوا بازی کے ایندھن کے زمرے میں تحقیق و ترقی کی فوری امداد فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ بھارت کرہ ارض کو صاف ستھرا اور کثیر جہتی بائیو ٹکنالوجی کے متعلق تحقیق و ترقی اور اختراعات کے ذریعہ ہر ممکن کوششیں کررہا ہے تاکہ صاف توانائی کے شعبے میں اور جینومک اور سنتھیٹک بائیولوجی اپروچ کے ذریعہ ایکسرے کے بندوبست اور قیمتی مصنوعات تیار کرنے کے لئے صاف توانائی فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بائیو ٹکنالوجی کے محکمے بہت باریک پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے اور صرف ایک مرتبہ استعمال والے پلاسٹک پر پابندی کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور کم کاربن والے اخراج والے مستقبل کی تشکیل کے لئے ، جو سماج کی بھلائی کے ساتھ ساتھ مستقبل پر مبنی پائیدار ماحول فراہم کرسکے، کوششیں کی جانی چاہئے۔
وزیرموصوف نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم نریندر مودی سائنس اور ٹکنالوجی کو بہت اہمیت دیتےہیں اور ملک کو درپیش چیلنجوں کو مزید ٹکنالوجی اور تکنیک کے لئے حل کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ ہماری سائنسی کامیابی ہمارے ملک کا سر فخر کرنے کے لئے اہم ہے۔ کیونکہ اس سے اعلی ٹکنالوجی کے شعبےمیں سائنسی بہترین کارکردگی کی عکاسی ہوتی ہے۔ البتہ اس سائنسی پیش رفت کا حقیقی عوام کے زندگی پر پڑنے والے اثرات سے ظاہر ہوتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے اس بات کی ستائش کی کہ سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت تحقیق و ترقی کے لئے اداروں کو فنڈ فراہم کرنے والی ملک کی سب سے بڑی وزارت ہے، انہوں نے کہاکہ اگرچہ ہماری فنڈنگ کا بڑا حصہ علم پیدا کرنے کی جانب خرچ ہوتا ہے لیکن ہم نے سائنس اور ٹکنالوجی کے استعمال سے توانائی کے شعبے میں درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے سرگرم اقدامات کئے ہیں۔ بھارت صاف توانائی کے لئے اختراعات اور فروغ میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ش ح۔ و ا ۔ج
Uno-3796
(Release ID: 1813455)
Visitor Counter : 254