اقلیتی امور کی وزارتت
نئی پہل اسکیم
Posted On:
04 APR 2022 5:09PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اقلیتی امور کی وزارت ’’نئی پہل اسکیم‘‘نافذ نہیں کررہی ہے۔ لیکن اقلیتی امور کی وزارت درج ذیل اسکیموں نافذ کر رہی ہے:
(i) نئی روشنی - نئی روشنی اسکیم ایک مرکزی شعبے اسکیم ہے جس کا مقصد خواتین کو قیادت کی فروغ کے لیے علم، ٹولز اور تکنیک فراہم کراتے خواتین کو بااختیار بنانا اور ان میں اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ چھ روزہ غیر رہائشی/پانچ روزہ رہائشی تربیتی پروگرام ہے جو 18 سے 65 سال کی عمر کے گروپ کے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے منتخبہ پروگرام نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے منعقد چلایا جارہاہے۔ تربیتی پروگرام میں خواتین کے پروگرام، صحت اور صفائی ستھرائی، خواتین کے قانونی حقوق، مالیاتی خواندگی، ڈیجیٹل خواندگی، سووچھ بھارت، زندگی کی مہارتیں سماجی اور طرز عمل میں تبدیلیوں کی وکالت وغیرہ سے متعلق شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
اس اسکیم کے تحت اب تک تقریباً 4.35 لاکھ خواتین کو تربیت دی جا چکی ہے۔
(ii) نیا سویرا - مفت کوچنگ اور متعلقہ اسکیم - اس اسکیم کا مقصد چھ نوٹیفائڈ اقلیتی برادریوں یعنی سکھوں، جینوں، مسلمانوں، عیسائیوں، بودھوں اور پارسیوں سے تعلق رکھنے والے طلباء/امیدواروں کو تکنیکی/پیشہ ورانہ کورسز اور گروپ’اے‘، ’بی‘، اور ’سی‘ خدمات اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے تحت دیگر مساوی عہدوں پر بھرتی کے لئے مسابقتی امتحانات کے واسطے مفت کوچنگ فراہم کرانا ہے۔ اس اسکیم کا اطلاق پورے ملک میں پراجیکٹ نافذ کرنے والی پینل میں شامل ایجنسیوں کے ذریعے نافذ کی جارہی ہیں۔
اب تک، 1.19 لاکھ سے زیادہ اقلیتی طلباء / امیدواروں نے نیا سویرا سے فائدہ اٹھایا ہے۔
(iii) نئی اڑان - یونین پبلک سروس کمیشن ( یو پی ایس سی)، اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (پی ایس سی)، اسٹاف سلیکشن کمیشن ( ایس ایس ٹی) وغیرہ کے ذریعہ منعقدہ ابتدائی امتحان پاس کرنے والے اقلیتی امیدواروں کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔
اب تک تقریباً 9800 اقلیتی امیدواروں کو مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔
(iv) نئی منزل -’نئی منزل‘ اسکیم کا مقصد 17-35 سال کی عمر کے چھ نوٹیفائی اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے اقلیتی نوجوانوں (مرد اور خواتین دونوں) کو فائدہ پہنچانا ہے، جن کے پاس اسکول چھوڑنے کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ نہیں ہے، یعنی وہ معاشرے کے مدرسے جیسے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے یا اسکول چھوڑ دینے کے زمرے آتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت 30 فیصد سیٹیں لڑکیوں/خواتین امیدواروں کے لیے اور 5 فیصد سیٹیں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے معذور افراد کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ یہ اسکیم رسمی (کلاسVIII یا X) اور ہنرمندی کا مجموعہ فراہم کراتی ہے تاکہ استفادہ کنندگان بہتر روزگار اور ذریعہ معاش کرنے لائق ہوسکیں۔ اس اسکیم کے تحت بھارت بھر میں اب تک کل 93485 استفادہ کنندگان کو تربیت دی جا چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-3789
(Release ID: 1813385)
Visitor Counter : 118