خصوصی سروس اور فیچرس
azadi ka amrit mahotsav

وی او چدمبرانار بندرگاہ پر مالی سال 2022-2021 کے دوران 34.12 ملین ٹن کارگو اور 7.81 لاکھ ٹی ای یوز کنٹینرز کا رکھ اٹھاؤ کیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 02 APR 2022 6:18PM by PIB Delhi

1. آمدورفت کی کارکردگی:-

مالی سال 2021-2022 کے دوران،  وی او چدمبرانار  بندرگاہ پر  پچھلے سال کے 31.79 ملین ٹن کے حصول کے مقابلے میں 34.12 ملین ٹن کارگو  رکھ اٹھاؤ کیا گیا  ، اور اس طرح 7.33 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ اس میں درآمدات کا حصہ 24.19 ملین ٹن (+7.42 فیصد)  اور برآمدات  کا حصہ 9.45 ملین ٹن (+ 2.83 فیصد) اور ایک جہاز سے دوسرے جہاز پر لادے جانے والی  سامان کا حصہ 0.48 ملین ٹن درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی فخر کی بات ہے کہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے 34 ملین ٹن کا جو ہدف   مالی سال 2022-2021 کے لیے کے مقرر  کیا تھا۔بندرگاہ نے 30.03.2022  کو اس  ہدف کو عبور کر لیا۔

بندرگاہ نے سال 2022-2021 کے دوران کنٹینرز کے 7.81 لاکھ، بیس فٹ مساوی یونٹس(ٹی ای یوز) کی آمدورفت درج کرائی ہے ، جو پچھلے سال کے 7.62 لاکھ ٹی ای یوز کے کنٹینر ٹریفک کے مقابلے میں 2.49 فیصد زیادہ ہے۔

بندرگاہ میں کا م کاج کے حوالے سے بہتر کارکردگی دیکھنے میں آئی ہے۔ مالی سال 2021-2020 کے دوران برتھنگ سے پہلے کا اوسط  نگہداری  کا وقت 13.44 گھنٹے سے کم ہو کر 11.52 گھنٹے ہو گیا ہے اور جہاز کی برتھ ڈے آؤٹ پٹ مالی سال 2021۔2020 کے دوران 15,696 ٹن سے بڑھ کر 16,811 ٹن ہو گئی ہے۔ .

ونڈ مل بلیڈ،  وی او سی بندرگاہ کی مفید مصنوعات اور ڈرائی بلک کارگو، اہم اشیائے ضروریہ  میں مسلسل ترقی اور شاندار کارکردگی کا مشاہدہ کیا گیا۔ پورٹ نے 81.50 میٹر کی لمبائی تک سب سے طویل ونڈ مل بلیڈ کو ہینڈل کرکے، 24 گھنٹوں میں 57,090 ٹن کوئلہ اور 53,604 ٹن لائن اسٹون کو ہینڈل کرکے، 93,719 ٹن کے ساتھ جہاز کے سب سے زیادہ پارسل سائز کو ہینڈل کرکے، اور لیویزل کے ساتھ,71993, ٹن کے سب سے زیادہ پارسل سائز کو ہینڈل کرکے  اور277 میٹر طویل کنٹینر جہاز کی لنگر اندازی کرکے، جو وی او سی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والا سب سے لمبا کنٹینر مین لائن جہازہے، متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

2. مالی کارکردگی (عارضی):-

  وی او چدمبرانار پورٹ کی کل آمدنی مالی سال 2022-2021 کے دوران 636.29 کروڑ روپے تھی۔ جب کہ مالی سال 2021-2020کے دوران یہ آمدنی 603.21 کروڑ روپے  درج کی گئی تھی۔اس کے علاوہ رواں مالی سال کے دوران آپریٹنگ سرپلس 340.90 کروڑ روپے ہے۔ جب کہ   اس کے مقابلے میں 2021-2020 کے دوران یہ رقم  321.62 کروڑ روپے درج کی گئی تھی۔ ٹیکس کے بعد خالص سرپلس رواں مالی سال میں 130.01 کروڑ روپے ہے۔  اس کے مقابلے میں 2021-2020  کے دوران یہی سرپلس 109.53 کروڑ روپے درج کیا گیا تھا۔

3. منصوبے:-

مالی سال 2021-22 کے دوران، بندرگاہ نے بہت سے منصوبے مکمل کئے ۔ جن میں  42 کروڑ روپے کی لاگت سے کنٹینر سکینر کے ذریعے ایک مہم کی شروعات ، 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 140 کلو واٹ روف ٹاپ سولر پاور پلانٹ، اور 2.22 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 ای کاریں(ویٹ لیز بنیاد پر) شامل ہیں۔

کوسٹل ایمپلائمنٹ یونٹ (ایس پی ای ایس ڈی زیڈ) کے تحت بندرگاہ  سے تعلق رکھنے والی  صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے، خوردنی تیل، ریفائنری، فوڈ پروسیسنگ، اور گوداموں جیسی صنعتوں کے لیے مرحلہ وار طریقے سے، 60 ایکڑ اراضی کے پارسلز الاٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، پورٹ نے سیمنٹ بلک ٹرمینل کے قیام کے لیے 12.79 ایکڑ اراضی، جس میں پانی کا علاقہ بھی شامل ہے، الاٹ کیا ہے۔

جاری بڑے منصوبوں میں ساحل سمندر کے داخلی راستے میں ترمیم اور توسیع کرنا، کوئلے کے گودام کی سڑکوں کو بہتر بنانا ، خشک بلک کارگو کی دیکھ بھال کرنے کے لئے نارتھ کارگو برتھ III میں مشینری نظام قائم کرنا ، 9ویں برتھ کو کنٹینر ٹرمینل کے طور پر تبدیل کرنا، 2.8 میگاواٹ کی صلاحیت والے ونڈ فارم کا قیام اور 5 میگاواٹ والے زمینی شمسی توانائی کے پلانٹ پر کام  کاج کی شروعات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، بندرگاہ نے  16 میٹر کے ڈرافٹ کے ساتھ، پہلے مرحلے میں پی پی پی موڈ کے ذریعے دو کنٹینر ٹرمینلز کے ساتھ باہری ساحل سمندر کو تیار کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے (ہر ایک کی مسلسل 1000 میٹر کی لمبائی)،  اس کے علاوہ پی پی پی کی بنیاد پر 100 میگاواٹ ونڈسولر ہائبرڈ قابل تجدید انرجی پارک  بھی اس میں شامل ہے۔

جناب ٹی کے رام چندرن، آئی اے ایس، چیئرمین، وی او چدمبرانار پورٹ اتھارٹی نے  یہ بتایا کہ ‘‘معاشی بحالی کے مثبت رجحان کو دیکھتے ہوئے وی او سی پورٹ وبائی امراض سے پہلے کے کارگو حجم کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔ میں اس موقع پر تمام ملازمین، ٹریڈ یونینز، ٹرمینل آپریٹرز، انٹرپرائزنگ پورٹ استعمال کرنے والوں اور اسٹیک ہولڈرز کا بندرگاہ کی ترقی اور ترقی کے لیے ان کی مسلسل حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مذکورہ بالا تفصیلات پبلک ریلیشن آفیسر، وی او چدمبرانار پورٹ اتھارٹی کے ذریعہ جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں پیش کی گئیں۔

9.jpg

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 3760


(रिलीज़ आईडी: 1813143) आगंतुक पटल : 160
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Tamil