وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
آندھرا پردیش میں پی ایم ایم ایس وائی
Posted On:
01 APR 2022 5:17PM by PIB Delhi
ماہی پروری ،مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ماہی پروری کا محکمہ، ماہی پروری ،مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت آندھر ا پردیش سمیت ملک بھر میں مالی سال 21-2020 سے 20,050 کروڑروپے کی اب تک کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری کے ساتھ پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا ( پی ایم ایم ایس وائی ) کی اہم اسکیم کا نفاذ کررہی ہے۔پی ایم ایم ایس وائی کی مرکزی اعانت یافتہ اسکیم کے جزو کے تحت آندھرا پردیش میں ماہی پروری کے فروغ کے لئے 1955 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔ مالی سال 21-2020 اور 22-2021 کے دوران ماہی پروری کا محکمہ ، حکومت ہند نے 247.872 کروڑروپے کے مرکزی حصے کے ساتھ 779.371 کی کل لاگت سے آندھرا پردیش حکومت کے ماہی پروری کے فروغ کی تجاویز کو منظوری دی ہے۔ پی ایم ایم ایس وائی کی رہنما ہدایات کے مطابق قابل عمل تجاویز پیش کرنے، منظورشدہ پروجیکٹوں کے نفاذ سے متعلق پیش رفت، متعلقہ مالیاتی رہنما خطوط / پروسیزر کے مقاصد اور تعمیل کے لئے جاری کئے گئے مرکزی فنڈ کے استعمال کی بنیاد پر ریاستی حکومت کو مرکزی فنڈ جاری کئے جاتے ہیں۔247.872 کروڑروپے کے مرکزی حصے میں سے پی ایم ایم ایس وائی کے تحت ماہی پروری کا محکمہ ، ماہی پروری ،مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت نے آندھرا پردیش کی حکومت کو 149.03 کروڑروپے کی رقم ریاست میں ماہی پروری کی ترقی اور آبی پودوں کے لئے جاری کی ہے ۔
*************
ش ح۔ع ح ۔رم
U-3752
(Release ID: 1813108)
Visitor Counter : 138